فردین خان کا اہلیہ نتاشا سے شادی کے 18 برس بعد علیحدگی کا فیصلہ

ویب ڈیسک  اتوار 30 جولائی 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی وڈ اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھنوی نے شادی کے 18 برس بعد اپنے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں ایک برس سے علیٰحدہ رہ رہے ہیں اور انہیں اپنے خانگی مسائل کو حل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اسی لئے طلاق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فردین خان اپنے والدہ کے ساتھ ممبئی میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کی اہلیہ لندن میں بچوں کے ساتھ مقیم ہے، دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

نتاشا اور فردین کی شادی 2005 میں ہوئی اور ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد 2013 جبکہ دوسرے بیٹے کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔

49 سالہ اداکار کچھ عرصے سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے دور ہیں اور اطلاعات کے مطابق جلد ان کی اسکرین پر واپسی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔