ابھیشیک بچن کی نئی فلم ’گھومر‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک  اتوار 30 جولائی 2023
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار ابھیشیک بچن کی نئی فلم ’گھومر‘ 18 اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔ 

فلم کو آر بلکی نے ہدایت کاری دی ہے جبکہ ابھیشیک بچن کے ساتھ سیامی کھیر اور شبانہ اعظمی بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کی آفیشل ریلیز کا اعلان جلد متوقع ہے اور اس کے ساتھ ہی تشہیری مہم کا آغاز ہوجائے گا۔

اگست کے مہینے میں ’غدر2‘ اور ’اوہ مائے گاڈ2‘ کی ریلیز بھی ہوگی لیکن ’گھومر‘ کے فلم میکرز کو یقین ہے کہ وہ فلم کیلئے مناسب اسکرینوں کا بندوبست کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

’گھومر‘ کی کہانی ایک خاتون کرکٹر کے گرد گھومتی ہے جو ایک انجری کے بعد اپنے خواب کو حاصل کرنے کیلئے بائیں ہاتھ سے کرکٹ کھیلنا سیکھتی ہے۔

ابھیشیک بچن نے فلم میں ایک کرکٹ کوچ کا کردار ادا کیا ہے جس سے متاثر ہوکر خاتون کرکٹر دوبارہ چیمئن بن جاتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔