- سرفراز احمد کا ڈی کیٹیگری اور ورلڈ کپ اسکواڈ میں منتخب نہ کرنیوالوں کو بلے سے جواب
- نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، مریم نواز
- انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کیلیے قوانین کو مزید سخت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
- امی کی خواہش تھی اپنا گھر ہو، گاڑی خریدی تو والد روپڑے، حارث رؤف
- نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کرلیا، مریم نواز
- اسپین کے نائٹ کلب میں برتھ ڈے پارٹی کے دوران آتشزدگی؛ 13 افراد ہلاک
- جنوبی وزیرستان سے سانپ کی نئی قسم دریافت
- عمران خان کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا، کاز لسٹ جاری
- دنیا کیلئے ’’چاچا‘‘ ہوگا مگر میرے لیے . . . بھارتی لڑکی افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی
- سیاروں میں خلائی مخلوق کی تلاش اب زیادہ دور نہیں؛ سائنس دان
- کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
- لاہور؛ 9 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار
- اسپین کے غار سے ملنے والی سینڈل ہزاروں سال پرانی قرار
- سیڑھیاں چڑھنا فالج کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق
- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
- مصر؛ تیز رفتار ٹرین میں بچی کی پیدائش
- کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
- کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن
خاتون کے جمع کردہ 8700 ڈالر دیمک چاٹ گئی

ملائیشیائی خاتون کی جمع پونجی کو دیمک نے تباہ کردیا ہے۔ فوٹو: فیس بک پیج خیرالاظہر
کوالا لمپور: ایک خاتون نے اپنے حج کے لیے زندگی بھر کی بچت محفوظ رکھی تھی جسے اب دیمک چاٹ گئی ہے جس کی باقیات اب پہچاننے میں بھی نہیں آرہی ہے۔
خاتون سے غلطی یہ ہوئی ہے کہ انہوں نے رقم ایک گتے کے ڈبے میں رکھی تھی۔ ملائیشیا کرنسی میں یہ رقم 30 ہزار کے برابر تھی جو ڈالروں میں 8700 بنتی ہے۔ اس طرح باریک دہشتگرد کیڑوں نے جمع پونجی کو ردی کے ڈھیر میں بدل دیا ہے۔
اس واقعے کےبعد خاتون نے پوتے خیرالاظہر نے تباہ حال نوٹوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ نوٹ ادھ کھائے ہوئے تھے جنہیں لے کر وہ بینک گئے تھے کہ شاید اس سے کچھ رقم مل سکے۔ تاہم بہت سارے نوٹ تار تار ہوکر ضائع ہوچکے ہیں۔
خیرالاظہر نے بتایا کہ ان کی دادی 2024 میں حج پر جانا چاہتی تھیں اور اسی لیے انہوں نے یہ رقم ایک طویل عرصے سے سنبھال رکھی تھی۔
اس پوسٹ پر لوگوں نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے اور ایک صارف نے کہا ہے کہ اگر گھر میں دیمک تھی تو رقم کو ٹین کے ڈبے میں رکھنا ایک دانشمندانہ عمل ہوتا۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ بینک میں رقم زیادہ محفوظ رہتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔