خاتون کے جمع کردہ 8700 ڈالر دیمک چاٹ گئی

ملائیشیا کی خاتون نے حج کے لیے 8700 ڈالر بچا کر رکھے تھے جسے دیمک نے کھاکر ضائع کردیا ہے


ویب ڈیسک July 31, 2023
ملائیشیائی خاتون کی جمع پونجی کو دیمک نے تباہ کردیا ہے۔ فوٹو: فیس بک پیج خیرالاظہر

ایک خاتون نے اپنے حج کے لیے زندگی بھر کی بچت محفوظ رکھی تھی جسے اب دیمک چاٹ گئی ہے جس کی باقیات اب پہچاننے میں بھی نہیں آرہی ہے۔

خاتون سے غلطی یہ ہوئی ہے کہ انہوں نے رقم ایک گتے کے ڈبے میں رکھی تھی۔ ملائیشیا کرنسی میں یہ رقم 30 ہزار کے برابر تھی جو ڈالروں میں 8700 بنتی ہے۔ اس طرح باریک دہشتگرد کیڑوں نے جمع پونجی کو ردی کے ڈھیر میں بدل دیا ہے۔

اس واقعے کےبعد خاتون نے پوتے خیرالاظہر نے تباہ حال نوٹوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ نوٹ ادھ کھائے ہوئے تھے جنہیں لے کر وہ بینک گئے تھے کہ شاید اس سے کچھ رقم مل سکے۔ تاہم بہت سارے نوٹ تار تار ہوکر ضائع ہوچکے ہیں۔

خیرالاظہر نے بتایا کہ ان کی دادی 2024 میں حج پر جانا چاہتی تھیں اور اسی لیے انہوں نے یہ رقم ایک طویل عرصے سے سنبھال رکھی تھی۔

اس پوسٹ پر لوگوں نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے اور ایک صارف نے کہا ہے کہ اگر گھر میں دیمک تھی تو رقم کو ٹین کے ڈبے میں رکھنا ایک دانشمندانہ عمل ہوتا۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ بینک میں رقم زیادہ محفوظ رہتی ہے۔

مقبول خبریں