برازیل میں جادو کیلیے قبر کھول کر خاتون کا سر چوری کرلیا گیا

ویب ڈیسک  پير 31 جولائی 2023
برازیلی خاتون سبرینا ٹیورس ڈی المیڈا کی قبر سے ان کا سر چرالیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

برازیلی خاتون سبرینا ٹیورس ڈی المیڈا کی قبر سے ان کا سر چرالیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ریو ڈی جنیرو: ایک ہول ناک اور غیر معمولی واقعے میں ایک مقتول خاتون کی قبر سے ان کا سر نکال لیا گیا جسے جادو یا دیگر سفلی مقاصد میں استعمال کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اگست 2022ء میں ایک نوجوان خاتون ’سبرینا ٹیورس ڈی المیڈا‘ کو فائرنگ کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور مارچ 2023ء میں معلوم ہوا کہ ان کی قبر کھودی گئی ہے۔ اس کے بعد ریوڈی جنیرو کی انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کرکے تفتیش شروع کردی۔ اب پولیس مجرم کی تلاش میں ہے تاکہ اس ہول ناک جرم کی تہہ تک پہنچا جاسکے۔

پولیس کے مطابق پتھر کی سلیب ہٹائی گئی اور لکڑی کا تابوت توڑا گیا۔ اس کے بعد اندر موجود جسدِ خاکی سے سر غائب کردیا گیا۔ قبر کے پاس موجود بعض شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ لاش کے سر کو کالا جادو کے مقصد کے لیے چرایا گیا ہے۔ قبرکے پاس ایک پیالہ ملا ہے جس میں جلی ہوئی اشیا اور کچھ راکھ بھی ملی ہے۔

گزشتہ برس اگست میں ٹیورس کے گھر میں ایک حملہ آور آ گھسا تھا جس نے اس پر ان کی والدہ پر فائرنگ کی تھی۔ اس واقعے میں المیڈا ہلاک ہوگئیں جبکہ والدہ حملے میں محفوظ رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق اس سانحے میں المیڈا کا سوتیلا بھائی ملوث ہوسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔