- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
- ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی
- پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی
- بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان
- داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے
- ورلڈکپ؛ کرکٹ پنڈتوں نے پاک بھارت فائنل دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی
لوبیا کے مزید طبی فوائد سامنے آگئے

ماہرین نے سیاہ لوبیہ اور پنٹو لوبیا میں نئے طبی اجزا دریافت کئے ہیں۔ فوٹو: فائل
میکسکو: لوبیا کے غیرمعمولی طبی فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب امریکی ماہرین نے میکسیکو کی سیاہ لوبیا اور دھبے دار بڑی (پنٹو) لوبیا میں نئے مرکبات دریافت کئے ہیں جو غیرمعمولی طبی خواص رکھتے ہیں۔
یونیورسٹی آف الینوائے اربانا شیمپین اور میکسیکو کے کچھ تحقیقی اداروں نے دھبے دار بڑی (پِنٹو) لوبیا اور سیاہ (بلیک) لوبیا کی اوپری جلد اور دیگر حصوں کو لے کر ان پر تحقیق کی ہے۔
ماہرین نے میکسیکو کے چیاپاس علاقے سے دو اقسام کی لوبیا جمع کی ہیں جن کی رنگت سیاہ اور گہری سرخ تھی۔ ماہرین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ان میں فینولِک ایسڈ اور دیگر اہم اجزا کی غیرمعمولی مقدار تھی جو جسمانی سوزش کم کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آکسیڈیشن عمل کو بہتر بناتی ہے۔ واضح رہے کہ جسم کے اندر مسلسل اندرونی جلن یا سوزش امراضِ قلب سے لے کر کینسر تک کی وجہ بن سکتی ہے۔
دوسری اہم دریافت یہ ہوئی کہ دونوں اقسام کی لوبیا جسم میں فری ریڈیکلز بننے کے عمل کو روکتی ہے۔ ماہرین اس کی تصدیق کمپیوٹر الگورتھم اور سیمولیشن سے بھی کی گئی ہے۔
سیاہ لوبیہ میں اینتھوسیانِن نامی اہم کیمیکل بھی پایا گیا ہے جو اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور اندرونی جلن کو روکتا ہے۔ ماہرین نے ہ بھی کہا ہے کہ دونوں لوبیا کے چھلکے میک اپ اور دیگر اشیا میں بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ دونوں اقسام کی لوبیا میں انسانی جلد کو تادیر تازہ اور جوان رکھنے کے خواص بھی موجود ہیں جو اسے مزید اہم بناتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔