- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کرکے گیس کی قیمت بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
- ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی
- پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی
- بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان
- داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے
- ورلڈکپ؛ کرکٹ پنڈتوں نے پاک بھارت فائنل دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی
مفلوج شخص میں بیرونی مائیکروچپ سے لمس کا احساس جاگ اٹھا

اے آئی کی حامل دو مائیکروجپس سے تھامس کی ٹانگوں اور ہاتھوں میں احساس اور لمس پیدا ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل
نیویارک: امریکہ میں تین سال قبل شدید حادثے میں معذور ہونے شخص کے دماغ میں بیرونی طور پر لگائی گئی برقی چپ سے اس کے ہاتھوں اور ٹانگوں میں احساس پیدا ہوا ہے اور فی الحال ہاتھوں کی جنبش بحال ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق فزیوتھراپی سے یہ کیفیت مزید بہتر ہوسکتی ہے۔
لانگ آئی لینڈ کے رہائشی 45 سالہ کائتھ تھامس 2020 میں ایک شدید حادثے کے شکار ہوئے تھے۔ اس میں گردن کے مہرے اور نیچے کا نظام شدید مجروح ہوا تھا۔ اس سانحے میں بازو اور نچلا دھڑ بالکل بے کار ہوچکا تھا۔ اب مصنوعی ذہانت پرمشتمل ایک نئی چپ سے راہ کھلی ہے کہ ان کی ٹانگوں اور ہاتھوں میں احساس پیدا ہوا ہے ، بازو اور انگلیاں ہل رہی ہیں اور مزید بہتری کی امید ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ بیرونی کھوپڑی پر لگائی گئی مائیکروچپ مصنوعی ذہانت کے تحت سگنل خارج کرتی ہیں اور مریض کے لحاظ سے اپنے سگنل کو بہتر سے بہتر بناتی رہتی ہیں۔ یہ چپ ایک بڑے کمپیوٹر نظام تک جارہی ہیں جہاں سے ہدایات اور پروسیسنگ کا کام ہوتا ہے۔ ماہرین نے اسے اے آئی انفیوزڈ سرجری کہا ہے۔
یہ تجربات انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن برین میپنگ کے سربراہ ڈاکٹر اشیشی مہتا اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔ لیکن سرجری کا عمل بہت ہی مشکل اور صبر آزما تھا جس میں کل 15 گھنٹے لگے ہیں۔ اس عمل میں برقی طور پر ہاتھ ، پیر، کمر اور حرام مغز میں پہلی مرتبہ احساس پیدا کیا گیا ہے جو ایک نئی پیشرفت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔