- مالدیپ: صدارتی انتخابات، چین کے حامی امیدوار محمد معیزو نے میدان مار لیا
- ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان
- عبدالرزاق کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مقبوضہ مغربی کنارہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید
- دہشت گرد اور اُنکے سہولت کار خوارج ہیں جنکا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، آرمی چیف
- حکومت کا عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
- کراچی میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے عالم دین شہید
- یوکرینی شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر دو ریکارڈ بنادیے
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- مسلم لیگ (ن) کا اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
- ورلڈ کپ : پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط
- پلاسٹک ذرات سے آلودہ بارشیں اشیا خوردونوش متاثر کررہی ہیں، محققین
- فضائی آلودگی پانچ دنوں کے اندر فالج کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے
- گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کے ملزم سرجن کو مسلح افراد پولیس سے چھڑا کر لے گئے
- ہمیں معلوم ہے دہشت گردی کون کررہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، وزیر داخلہ
- نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی
- سینیٹر افنان اللہ خان نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
- شادی سے انکار پر عیسائی لڑکی کا قتل، مسلمان لڑکے کو 25 سال قید کا حکم
- پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 10 ہزار نئے مریض رپورٹ
کراچی میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف شدید احتجاج

مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائرجلائے اور دھرنا دیا —فائل فوٹو
نارتھ کراچی میں پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے سڑک پر ٹائرجلائے اور دھرنا دے دیا ۔
نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب پانی کی عدم فراہمی پرعلاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹائر جلاکر رکاوٹیں کھڑی کردیں جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا 3 ہفتوں سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے مساجدوں میں بھی وضو کرنے کے لیے پانی نہیں ہے ۔ بوند بوند کو ترس گئے ہیں گھروں میں کھانا بنانے کے لیے پانی نہیں ہوتا ، واٹر ٹینکر والے منہ مانگی قیمت لیتے ہیں اس مہنگائی میں بھی پانی خریدا جارہا ہے ۔
مظاہرین نے کہا کہ متعلقہ حکم کو متعدد بار شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے مجبور ہوکر سڑک پر آئے ہیں احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
کراچی میں کئی علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے۔ ایکپسریس اخبار کی تحقیق میں شہر میں پانی چوری اور پانی کی تقسیم پرخوفناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ کراچی کے سب سے بڑے ضلع وسطی میں پانی کی فراہمی کئی سالوں سے شدید متاثر ہے۔
پانی کی لائنز میں رشوت، سیاسی اثر و رسوخ اور لسانی بنیادوں پر چوری کے کنکشن لئے گئے ہیں۔
جبکہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بھی واٹر بورڈ کی جانب سے کارروائی نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور یہ مسئلہ سیاسی بنتا جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔