- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
- ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی
- پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی
- بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان
- داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے
- ورلڈکپ؛ کرکٹ پنڈتوں نے پاک بھارت فائنل دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی
- وارم اپ میچ، مچل اسٹارک کی ہیٹ ٹرک
- میانوالی؛ چیک پوسٹ پر حملے میں دو دہشتگرد ہلاک، اہلکار شہید
- ورلڈکپ؛ میسکوٹس کو باقاعدہ نام بھی مل گئے
- سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں ردوبدل کا امکان
توشہ خانہ کیس؛ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

(فائل: فوٹو)
اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے ٹرائل رکوانے کے لیے اپیل دائر کر دی۔
فوری سماعت کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی نے متفرق درخواست بھی دے دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے نہیں روکا، حکم امتناع نہ دینے سے ٹرائل کورٹ میں سماعت مکمل ہو جائے گی اور ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں اپیلیں غیر موثر ہو جائیں گی، ہائیکورٹ کو حکم امتناع پر منظور یا مسترد کا آرڈر کرنا چاہیے تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کی جائے۔
متفرق درخواست میں کیس یکم اگست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم چیف جسٹس پاکستان کی کمرہ عدالت جا پہنچی اور استدعا کی کہ توشہ خانہ کیس انتہائی اہم معاملہ ہے، ہم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پہلے اپیل دائر کریں پھر دیکھ لیں گے، آپ ماشاءاللہ سمجھدار وکیل ہیں ہر چیز کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔
بعدازاں، سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر نمبر لگا دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔