- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
بھارت سے پاکستان آکر شادی اور اسلام قبول کرنے والی انجو پر تحائف کی بارشیں

انجو بھارت سے پاکستان اپنے دوست سے ملنے آگئی؛ فوٹو: ویڈیو گریب
پشاور: بھارت سے پاکستان آکر اسلام قبول کرکے اپنا نام انجو سے فاطمہ رکھنے اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کرنے والی خاتون پر تحائف کی بارش کردی گئی۔
35 سالہ انجو جب پاکستان آنے کے لیے بھارت سے نکلی تھی تو اسے اندازہ نہیں تھا کہ اسے کس طرح خوش آمدید کہا جائے گا اور کتنی پذیرائی ملے گی۔
انجو دیر میں اپنے 29 سالہ دوست نصر اللہ سے ملنے آئی تھی۔ انجو نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا۔ انجو کا نام فاطمہ رکھا گیا۔ نصر اللہ کے اہل خانہ نے بھی اس کا استقبال کیا۔
انجو کے اسلام قبول کرنے کے فوری بعد نصر اللہ سے شادی ہوگئی۔ شادی کی مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا اور کئی نامی گرامی کاروباری شخصیات نے جوڑے کو قیمتی تحائف بھی دیئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : پاکستان آئی بھارتی لڑکی انجو نے اسلام قبول کرکے کورٹ میرج کرلی
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے ایک معروف بزنس مین کی جانب سے انجو جو اب فاطمہ بن چکی ہے کو شالوں اور کپڑوں ساتھ ایک فلیٹ کے کاغذات بھی دیے گئے۔
اسی طرح ایک اور پراپرٹی ڈیلر کی جانب سے بھی انجو کو 40 مرلے کا ایک پلاٹ اور 50 ہزار سلامی بھی دی گئی۔
پلاٹ دینے والے پراپرٹی ڈیلر نے کہا کہ اپنا ملک چھوڑ کر آنے اور پاکستان میں شادی کرنے والی انجو کے لیے پہلی پریشانی گھر کا ہونا تھی جسے ہم نے دور کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔