پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ناروے کپ میں مسلسل دوسری کامیابی

اسپورٹس رپورٹر  پير 31 جولائی 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے شہر اوسلو میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں قومی ٹیم نے اپنےدوسرے میچ میں اورول ایل کلب کو 1-2 سے شکست دی۔

کپتان طفیل شنواری اور عبدالوہاب نے ایک ایک گول کیا۔ دوسری فتح نے پاکستان کو سیکنڈ رائونڈ میں پہنچا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کا فاتحانہ آغاز

قومی ٹیم کی کامیابی پر ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور جشن منایا۔ یاد رہے پاکستان ٹیم ناروے کپ 2015 میں دوسری اور 2016 میں تیسری پوزیشن حاصل کر چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔