- مصر؛ تیز رفتار ٹرین میں بچی کی پیدائش
- کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
- کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن
- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
دو کمسن بہنیں گڈاپ ندی میں ڈوب کر جاں بحق، ایک کو بچالیا گیا

فوٹو: فائل
کراچی: گڈاپ ٹاؤن ہاشم گوٹھ کے قریب ندی میں دو سگی بہنیں ڈوب کرجاں بحق ہو گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے میں دوبچیاں ڈوب کرجاں بحق ہوگئیں جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے فاطمہ بقائی اسپتال منتقل کی گئیں۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت 7 سالہ عقیلہ اور 13 سالہ یاسمین کے نام سے کی گئی جو سگی بہنیں تھیں۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ہاشم گوٹھ کے قریب ندی کے کنارے تین سگی بہنیں کھیل رہی تھی کہ اچانک پانچ سالہ بچی ندی میں ڈوبنے لگی تو دونوں بہنیں عقیلہ اور یاسمین بچی کو بچاتے ہوئے پانی کے ریلے میں بہہ گئیں۔ پانچ سالہ بچی کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔
ایس ایچ او گڈاپ ٹاؤن ندیم صدیقی کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیاں اپنی والدہ کے ہمراہ ہاشم گوٹھ کے قریب بڑے گڑھے میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں کپڑے دھونے گئی تھیں۔
والدہ کپڑے دھونے کے بعد واپس چلی گئی تاہم بچیاں مزید کھیلنے کے لیے وہیں رک گئیں۔ آدھے گھنٹے تک بچیاں واپس نہیں آئیں تو والدہ انہیں تلاش کرتے ہوئے گڑھے تک پہنچیں تو دو بچیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوچکی تھیں۔ پولیس نے کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔