- قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام
- اسپین؛ 14 سالہ طالبعلم کا اساتذہ اور ہم جماعتوں پر چاقو سے حملہ
- صارفین کو آئی فون 15 میں چارجنگ کے دوران مسائل کا سامنا
- غیرقانونی کاروبار کیخلاف کارروائیوں سے ملک کو معاشی نقصانات سے نجات ملے گی، آرمی چیف
- ایکسرے میں بیماری کی تشخیص، مصنوعی ذہانت ڈاکٹروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام
- بھارت؛ زیرجامہ میں سونا اسمگل کرنے والی خاتون گرفتار
- ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
- ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ 18ویں دن بھی برقرار
- کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری اور اسلحے کی ترسیل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
- کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزم گرفتار
- چین کے ہیکرز نے امریکی وزارت خارجہ کی 60 ہزار ای میلز چُرالیں
- بے یقینی کی صورتحال روپے کی دوبارہ گراوٹ کا سبب بن سکتی ہے، نگراں وزیر خزانہ
- ورلڈکپ: پاکستانی شائقین کو ویزے نہ ملنے کا معاملہ آئی سی سی میں لے جانے کا فیصلہ
- پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی سوچ نہیں پائی جاتی، نگراں وزیر خارجہ
- مریم نواز سے مشابہت رکھنے والی اماراتی وزیر کی ویڈیو وائرل
- عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ آمدن سے سپریم کورٹ کو حصہ ملے گا؟ چیف جسٹس
- ہماری مہمان نوازی سے حیران ہیں کافی لوگ! عرفان پٹھان کا طنز
- پشاور؛ خواجہ سراء کے قتل میں ملوث دوست گرفتار
- ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ ہوگا یا نہیں؟ پشاور ہائی کورٹ منگل کو فیصلہ سنائے گی
- خیبرپختونخوا کابینہ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرنے کی منظوری دیدی
شراب نوشی سے متعلق نئی تحقیق، مزید خطرناک نتائج سامنے آگئے
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/08/2517857-whatisalcoholism-1690901613-220-640x480.jpeg)
[فائل-فوٹو]
روم: ایک نئی تحقیق کی بنیاد پر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دن میں ایک بار بھی چاہے تھوڑی سی یا بڑی مقدار میں شراب نوشی ہائی بلڈ پریشر سے منسلک ہے جسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں موڈینا اینڈ ریگیو ایمیلیا کے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں وبائی امراض اور صحت عامہ کے پروفیسر ڈاکٹر مارکو وینسیٹی نے پریس سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ افراد جو دن میں ایک بار بھی شراب نوشی کرتے ہیں ان کو ہائی بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہوجاتا ہے بھلے ان کی خاندانی تاریخ میں کسی کو یہ مرض لاحق نہ ہوا ہو، بنسبت ان کے جو بالکل بھی شراب نوشی نہیں کرتے۔
مطالعے کے سرکردہ مصنف ڈاکٹر مارکو ونسٹی نے کہا کہ جاپان، امریکا اور جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 19 ہزار افراد پر کی گئی 5 سالہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ شراب نوشی کے دوران بلڈ پریشر کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ جیسے جیسے بلڈ پریشر بڑھتا ہے اسی طرح دل کی بیماری اور فالج کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ تجویز یہی ہے کہ شراب نوشی بالکل ترک کردی جائے۔
ڈاکٹر نے مزید کہا کہ نتائج سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ شراب نوشی سے بلڈ پریشر میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ شراب کی کم مقدار بھی خطرے کا باعث بن جاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔