- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- روپے کی قدر بہتر ہونے سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان
- کراچی کو اسٹریٹ کرائمز سے پاک کرنے کیلیے پولیس اوررینجرز کے مشترکہ آپریشن کی منظوری
- مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق
- 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی
- نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز
- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
ایشز سیریز کے ساتھ معین علی نے دوبارہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

’’اسٹوکس نے مجھے دوبارہ میسج کیا تو میں اسے ڈیلیٹ کر دوں گا‘‘ انگلش آل راؤنڈر (فوٹو: کرک انفو)
انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کے بعد انگلش آل راؤنڈر معین علی نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سال 2021 کے سیزن کے اختتام پر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم رواں سال ایشز سیریز سے کچھ روز قبل انگلش اسپنر جیک لیچ کی انجری کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کی جانب سے معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
ٹیم منیجمنٹ کے اصرار پر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت کی، تاہم گزشتہ دنوں اسٹورٹ براڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا گیا انکا کہنا تھا کہ ایشز سیریز کا پانچواں ٹیسٹ میچ میرے کیرئیر کا آخری میچ ہوگا۔
مزید پڑھیں: اسٹیورٹ براڈ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
معین علی اور اسٹورٹ براڈ کی شاندار کارکردگی کے باعث انگلینڈ نے پانچویں ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست دی اور سیریز 2-2 سے برابر کردی۔
اس میچ میں معین علی نے پہلی اننگز میں 34 اور دوسری اننگز میں 29 رنز اسکور کیے جبکہ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں انہوں نے کھیل کے آخری دن 3 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو سیریز برابر کرنے میں مدد کی۔
مزید پڑھیں: معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی
میچ جیتنے کے بعد برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے معین علی نے کہا کہ اب میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوچکا ہوں،اگر بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے مجھے دوبارہ میسج کیا تو میں اسے ڈیلیٹ کر دوں گا، میں نے واقعی ٹیسٹ کرکٹ سے بہت لطف اٹھایا ہے اور اسے جیت کے ساتھ ختم کرنا اچھا ہے۔
واضح رہے کہ معین علی نے 7 جون کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لیکر ٹیم کیلئے اپنی خدمات پیش کی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔