جھولا الٹا چلنے لگا ، درجنوں افراد پھنس گئے

ویب ڈیسک  منگل 1 اگست 2023
جھولا الٹا چلنے سے کوئی زخمی  نہیں ہوا:فوٹو:فائل

جھولا الٹا چلنے سے کوئی زخمی نہیں ہوا:فوٹو:فائل

 نیویارک: امریکا میں تفریح کی غرض سے جھولے میں بیٹھنے والوں کو تفریح مہنگی پڑ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے ایک امیوزمنٹ پارک میں جھولا سیدھا چلتے چلتے اچانک الٹی سمت میں چلنے لگا۔ جھولا مسلسل 10 منٹ الٹا چلتا رہا اور اس دوران جھولے کے گرد موجود افراد ویڈیوز بناتے رہے۔


View this post on Instagram

A post shared by MEGA News (@meganews.tv)

حکام کا کہنا ہے جھولے میں تیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جسے دور کردیا گیا ہے۔ جھولا الٹا چلنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ جھولا الٹا چلنے پر عوامی تنقید کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔