صدرمملکت کا گورنر خیبر پختونخوا کوفون،باجوڑ دھماکہ متاثرین سے اظہار ہمدردی

ویب ڈیسک  منگل 1 اگست 2023
گورنر کے پی کے نے اظہار ہمدردی پرصدر کا شکریہ ادا کیا:فوٹو:فائل

گورنر کے پی کے نے اظہار ہمدردی پرصدر کا شکریہ ادا کیا:فوٹو:فائل

 پشاور: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو ٹیلی فون کیا اور باجوڑ دھماکے میں اموات پر اظہار افسوس کیا۔

صدر مملکت نے باجوڑ دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ شہدا کے درجات بلندی، لواحقین کو صبر و جمیل اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

گورنرکے پی کے حاجی غلام علی نے باجوڑ دھماکہ کے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی پر صدرمملکت کا شکریہ ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔