خوابوں والی سرکار منظور وسان کی الیکشن سے متعلق اہم پیشگوئی

اسٹاف رپورٹر  منگل 1 اگست 2023
—(فوٹو فائل)

—(فوٹو فائل)

  کراچی: ملک میں الیکشن میں تاخیر سے متعلق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا۔

مشیر زراعت منظوروسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ مجھے عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، ہوسکتا ہے عام انتخابات اچھے خاصے وقت کے  لئے ملتوی ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ  ممکن ہے کہ نگران سیٹ اپ تین ماہ سے دو سال تک چلے۔ یہ ہفتہ اور دو ماہ بڑے اہم ہیں، کسی بھی وقت بڑا سرپرائزآسکتا ہے۔

مشیر زراعت کا کہنا تھا کہ مجھے اچھے دن نظر نہیں آرہے، بڑی مچھلیوں کا احتساب ہوگا۔ ہماری خواہش ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں۔ نگران وزیراعظم یا وزراء اعلیٰ سیاسی نہیں ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔