- ایکوریم میں رہنے والی دنیا کی معمر ترین مچھلی
- پُر سکون نیند میں مدد دینے والی آوازیں
- تمام انسان صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے، سائنس نے پیشگوئی کر دی
- ورلڈکپ؛ کئی کرکٹرز کے کیریئرز کا فیصلہ کن موڑ ہوگا، سابق وکٹ کیپر
- کیا آپ ذہین ہیں؟
- امریکا نے اسرائیلیوں کو بغیر ویزا ملک میں داخلے کی اجازت دے دی
- پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
- پی ٹی آئی کارکنوں کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کی طرح قانون کے کٹہرے میں لایا گیا، وزیراعظم
- فیصل آباد میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ملزم گرفتار
- سینٹرل کنٹریکٹ سے مطمئن اور خوش ہوں، بابراعظم
- نئی حلقہ بندیوں میں خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہوگئیں
- بیمار ماں کے ساتھ سرکاری اسپتال آنے والی لڑکی سے وارڈ بوائے کی مبینہ زیادتی
- کراچی کیلیے بجلی مزید 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی
- پسند کی شادی سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر وضاحتی بیان جاری
- بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد
- نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شہریوں کے مسائل جاننے کیلیے ای کچہری کا انعقاد
- ایشین گیمز مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
- ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی
- مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف
- ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف
ایک گھنٹے میں زیادہ پُش اپس لگانے کا عالمی ریکارڈ

(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)
لندن: چھ سال سے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوششوں میں لگے رومانین ایتھلیٹ نے بالآخر ایک گھنٹے میں زیادہ پُش اپ لگانے کا ریکارڈ بنا لیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق لندن میں مقیم رومانیا کے 35 سالہ پوپ لورینٹیو نے ایک گھنٹے میں 3 ہزار 378 ڈنڈ لگا کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈینیئل اسکیلی کے پاس تھا جو انہوں نے گزشتہ ماہ 3 ہزار 249 ڈنڈ لگا کر اپنے نام کیا تھا۔
ادارے کے مطابق پوپ لورینٹیو 2017 سے ریکارڈ توڑنے کے لیے کوششیں کر رہے تھے لیکن ان کوششوں کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کے معیارات عین مطابق نہ ہونے کی وجہ سے ناقابلِ قبول قرار دیا گیا تھا۔
ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کی کوششوں کے رد ہونے کی وجہ سے مایوس نہیں تھے۔
پوپ لورینٹیو نے فی منٹ 56 ڈنڈ کی اوسط سے گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں 100 سے زائد ڈنڈ لگائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔