باجوڑ دھماکے کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد

اسٹاف رپورٹر  منگل 1 اگست 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے باجوڑ میں جے یو آئی ورکرز کنونشن میں دھماکے کے بعد صوبے بھر میں سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پابندی کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایات کی گئی ہے اور ڈپٹی کمشنرز کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی جگہ عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہو گی۔

صوبائی حکومت کی طرف سے یہ اقدام امن و امان کی سنگین صورت حال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اٹھایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔