- پاکستان بھارت سمیت تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، نگراں وزیراعظم
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹراسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- روپے کی قدر بہتر ہونے سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان
- کراچی کو اسٹریٹ کرائمز سے پاک کرنے کیلیے پولیس اوررینجرز کے مشترکہ آپریشن کی منظوری
- مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق
- 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی
- نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز
- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
تمام اقسام کے کینسر کے خلاف مؤثر دوا کی آزمائش

لاس اینجلس: سائنس دانوں نے کینسر کی ایک ایسی دوا کا تجربہ کیا ہے جو انسان کے صحت مند خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر کی تمام رسولیوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
AOH1996 نامی یہ نیا مالیکیول زیادہ تر کینسر میں موجود پروٹین کو ہدف بناتا ہے۔ یہ پروٹین رسولیوں کو بڑھنے اور جسم میں پھیلنے میں مدد دیتا ہے۔
اس دوا کو لیب میں 70 مختلف اقسام کے سرطان کے خلیوں پر آزمایا گیا اور تمام کینسر زدہ خلیون کے خلاف اس کی تاثیر دیکھی گئی۔ ان خلیوں میں چھاتی، پروسٹیٹ، دماغ، اوویرین، سرویکل، جِلد اور پھپھڑے کے سرطان کے خلیے شامل تھے۔
یہ دوا امریکا کے سب سے بڑے کینسر سینٹرز میں سے ایک لاس اینجلس میں قائم سٹی آف ہوپ ہاسپیٹل میں 20 برسوں تک کی جانے والی تحقیق کا نتیجہ ہے۔
جرنل سیل کیمیکل بائیولوجی میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ نئی دوا 70 سے زائد کینسر کے خلیوں کے علاہ کینسر سے پاک انسان کے عام خلیوں پر آزمائی گئی۔
اس مالیکیول نے کینسر زدہ خلیوں کے افزائشی چکر میں خلل ڈال کر، متاثر ڈی این اے کے حامل خلیوں کو تقسیم نہ ہونے دے کر اور متاثر ڈی این اے کی نقل بننے سے روک کر ان خلیوں کو چن چن کر ختم کیا۔
ان تمام عوامل نے مشترکہ طور پر کینسر زدہ خلیوں کو دورانِ عمل صحت مند خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر ختم کیا۔
یہ دوا ابھی مطبی آزمائش کے پہلے مرحلے میں ہے اور اس کو انسانوں پر آزمایا جا رہا ہے۔ خلیوں پر کیے گئے تجربے سے حاصل ہونے والے نتائج کا انسانی آزمائش میں سامنے آنا دوا کی کامیابی کےلیے بہت اہم ہے۔ اس دوا کا بنایا جانا اس لیے بھی اہم ہے کہ ماضی میں اس پروٹین کا دوا سے علاج نا ممکن سمجھا جاتا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔