شاہ رخ خان کے گانے ’ زندہ بندہ‘ کا سوشل میڈیا پر راج

ویب ڈیسک  بدھ 2 اگست 2023
شاہ رخ خان نے گانے میں ایک ہزار خواتین پرفارمرز کے ساتھ ڈانس کیا ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

شاہ رخ خان نے گانے میں ایک ہزار خواتین پرفارمرز کے ساتھ ڈانس کیا ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

 ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم  ’جوان ‘ کے گانے نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے۔

میگا اسٹار شاہ رخ خان کا  ’ زندہ بندہ‘ نے ریلیز کے ساتھ  ہی نئی تاریخ رقم کردی ۔ ’ زندہ بندہ‘ 24 گھنٹے میں  یو ٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا بن گیا۔ یو ٹیوب کی عالمی ٹرینڈز کی لسٹ میں ’ زندہ بندہ‘  نمبر ون پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

شاہ رخ خان  کے گانے نے سوشل میڈیا پر مقبولیت میں کورین بینڈ بی ٹی ایس اور گلوکارہ شکیرا کے مقبول ترین گانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ’زندہ بندہ ‘ کو اب تک یوٹیوب پر 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ افراد لائیک کرچکے ہیں۔

فلم ’جوان ‘ کے گانے ’ زندہ بندہ‘ میں شاہ رخ خا ن نے ایک ہزار خواتین پرفارمرز کے ساتھ ڈانس کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔