جج کی اہلیہ کا گھریلو ملازمہ پر تشدد؛ ازخود نوٹس کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست

ویب ڈیسک  بدھ 2 اگست 2023
گھریلو ملازمہ تشدد کی وجہ سے تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہے، درخواست کا متن (فوٹو: فائل)

گھریلو ملازمہ تشدد کی وجہ سے تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہے، درخواست کا متن (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: جج کی اہلیہ کے گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کے خلاف از خودنوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

رانا نعمان نے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے گھریلو ملازمہ رضوانہ پر غیر انسانی تشدد کے خلاف ازخود نوٹس لینے کے لیے درخواست سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سول جج کی اہلیہ نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا ، جس سے گھریلو ملازمہ تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔  عدالت سے استدعا ہے کہ سول جج کے خلاف بھی  محکمانہ کارروائی کی جائے۔ عدالت اس معاملے پر ازخود نوٹس لے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔