آرمی چیف سے جرمن فوج کے سربراہ کی ملاقات

ویب ڈیسک  بدھ 2 اگست 2023
لیفٹیننٹ جنرل الفوناس نے خطے میں قیام امن کے لیے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

لیفٹیننٹ جنرل الفوناس نے خطے میں قیام امن کے لیے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک جرمن عسکری سربراہوں کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک جرمن عسکری قیادت نے تمام شعبوں میں دو طرفہ بڑھانے پر اتفاق کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل الفوناس نے خطے میں قیام امن کے لیے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔