انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اُڑان جاری

ویب ڈیسک  بدھ 2 اگست 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  کراچی: انٹربینک اور  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اُڑان کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 12 پیسے اضافے سے 287.66 روپے کی سطح پر آئی اور بتدریج اتار چرھاؤ کے رجحان کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 46 پیسے اضافے سے 289 روپے ہو گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈالر کے انٹربینک ریٹ 287 روپے سے بھی تجاوز کرگئے

دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے 50 پیسے بڑھ کر 292 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ حصص بازار میں 47 پوائنٹس کی تیزی سے 100 انڈیکس کا آغاز ہوا، جو بڑھ کر 48277 پوائنٹس تک پہنچا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ  کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 400 پوائنٹس بڑھ کر 48631 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔