- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کرکے گیس کی قیمت بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
- ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی
- پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی
- بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان
- داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے
- ورلڈکپ؛ کرکٹ پنڈتوں نے پاک بھارت فائنل دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی
کراچی؛ بنگلے میں کام کرنیوالی ماسیاں 80 تولہ سونا، 20 لاکھ روپے چُرا کر فرار

(فوٹو: فائل)
کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں بنگلے میں کام کرنے والی ماسیوں نے گھر کی صفائی کے ساتھ ساتھ بنگلے ہی کا صفایا کردیا اور 80 تولہ سونا ، 20 لاکھ روپے چُرا کر فرار ہو گئیں۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈیفنس تھانے کی حدود فیز7طارق کمرشل اسٹریٹ پرواقع بنگلہ نمبر ایس 16 میں ہونے والی چوری کی واردات کا مقدمہ الزام نمبر23/440 بجرم دفعہ 34/381 کے تحت بنگلے کے مالک شاہ زمان خان بھٹو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق 30جولائی کو گھروالوں نے صفائی ستھرائی کے لیے 30 سالہ زینب نامی ماسی کو رکھا تھا، جو صبح 10 بجے کام کرنے آئی تھی اور 3 بجے اپنا کام مکمل کرکے چلی گئی تھی ۔
یکم اگست کو ماسی زینب اپنے ساتھ 2 خواتین کو لائی تھی، جن کی عمریں تقریباً28 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔ماسی نے والدہ سے کہا کہ یہ بھی صفائی ستھرائی کا کام جانتی ہیں اورانہیں بھی کام کی ضرورت ہے۔ اس کےبعد زینب اورایک خاتون پہلی منزل پرایک کمرے کی صفائی ستھرائی میں لگ گئیں اور ایک خاتون والدہ کے ساتھ نیچے گراؤنڈ فلور پر باتوں میں لگ گئی۔ بہن اوربھابھی اپنے اپنے کمروں میں موجود تھیں۔
کچھ دیرکے بعد زینب نے والدہ سے کہا کہ ہم آدھے گھنٹے تک دوبارہ آرہی ہیں، کسی کام سے جانا ہے۔ یہ کہہ کر تینوں ماسیاں چلی گئیں۔ تقریباً دوپہر 3 بجے والدہ کو پیسوں کی ضرورت پڑی تو انہوں نے فرسٹ فلور پر کمرے میں موجود لاکر کی چابی دیکھی جو نہیں ملی۔ گھر میں تلاشی کے بعد لاکر والے کو بلایا گیا اور لاکر کھلوایا تو اندر سے 80تولہ سونا اور 20 لاکھ کی نقدی غائب تھی۔
واقعے کے بعد فوری طور پر مددگار 15 پولیس کو اطلاع دی گئی۔ ڈیفنس پولیس کے مطابق بنگلے میں چوری کی واردات منگل کی صبح ہوئی ہے ۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے واردات میں ملوث گھریلو ماسیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔