- کراچی؛ کرائے دار نے مالک مکان کو فائرنگ سے زخمی کرکے خودکشی کرلی
- چینی صدر کا پاکستان میں بم حملوں پر صدر مملکت سے اظہارِ تعزیت
- پی سی بی کا ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور
- سرفراز احمد کا ’نا انصافی‘ کرنے والوں کو بلے سے جواب
- نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، مریم نواز
- انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کیلیے قوانین کو مزید سخت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
- امی کی خواہش تھی اپنا گھر ہو، گاڑی خریدی تو والد روپڑے، حارث رؤف
- نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کرلیا، مریم نواز
- اسپین کے نائٹ کلب میں برتھ ڈے پارٹی کے دوران آتشزدگی؛ 13 افراد ہلاک
- جنوبی وزیرستان سے سانپ کی نئی قسم دریافت
- عمران خان کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
- دنیا کیلئے ’’چاچا‘‘ ہوگا مگر میرے لیے . . . بھارتی لڑکی افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی
- سیاروں میں خلائی مخلوق کی تلاش اب زیادہ دور نہیں؛ سائنس دان
- کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
- لاہور؛ 9 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار
- اسپین کے غار سے ملنے والی سینڈل ہزاروں سال پرانی قرار
- سیڑھیاں چڑھنا فالج کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق
- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
قومی اسمبلی، سینیٹ؛ حکومت نے جاتے جاتے مزید قوانین منظور کرالیے

(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا، جس میں حکومت نے اپنی مدت کے آخری دنوں میں جاتے جاتے بھی مزید قوانین منظور کرا لیے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے گیس چوری کی روک تھام اور وصولی ترمیمی بل 2023ء منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ بل پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس چوری میں 80 فی صد ملازمین شامل ہوتے ہیں۔ ان کے خلاف کیا کارروائی کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں گیس چوری کی روک تھام اور وصولی ترمیمی بل 2023 ء قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا۔
وفاقی وزیر تخفیفِ غربت شازیہ مری نے زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل 2023ء پیش کیا، جسے قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل 2023ء پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔قومی اسمبلی نے ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل 2023ء مشترکہ اجلاس کو منظوری کے لیے بھیج دیا ۔ دریں اثنا ایپوسٹائل ترمیمی بل 2023ء بھی قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا۔غیر ملکی عوامی دستاویزات کے لیے قانونی حیثیت کی شرط ختم کرنے سے متعلق بل منظور کیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023ء پیش کیا، جسے اضافی ترامیم کے ساتھ قومی اسمبلی نے منظور کرلیا۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی نے پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل 2023ء بھی منظور کرلیا۔ علاوہ ازیں قائداعظم انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز سرگودھا بل 2023ء بھی ایوان سے منظور ہوگیا۔
ایوان نے اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2023ء بھی منظور کرلیا۔ قومی اسمبلی میں اسلام آباد یونیورسٹی ایمرجنگ ٹیکنالوجی بل 2023ء بھی منظور کرلیا گیا۔
کنگز انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن بل 2023ء ، مونارک انسٹیٹیوٹ آف حیدرآباد بل 2023ء ، فیلکن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2023ء منظور کرلیے گئے۔
دریں اثنا چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں مولانا عطا الرحمٰن نے باجوڑ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا پیش کردہ پاکستان سول ایوی ایشن بل 2023ء ایوان سے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان ائر سیفٹی انویسٹی گیشن بل 2023ء بھی ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔