- ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان
- عبدالرزاق کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مقبوضہ مغربی کنارہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید
- دہشت گرد اور اُنکے سہولت کار خوارج ہیں جنکا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، آرمی چیف
- حکومت کا عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
- کراچی میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے عالم دین شہید
- یوکرینی شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر دو ریکارڈ بنادیے
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- مسلم لیگ (ن) کا اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
- ورلڈ کپ : پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط
- پلاسٹک ذرات سے آلودہ بارشیں اشیا خوردونوش متاثر کررہی ہیں، محققین
- فضائی آلودگی پانچ دنوں کے اندر فالج کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے
- گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کے ملزم سرجن کو مسلح افراد پولیس سے چھڑا کر لے گئے
- ہمیں معلوم ہے دہشت گردی کون کررہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، وزیر داخلہ
- نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی
- سینیٹر افنان اللہ خان نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
- شادی سے انکار پر عیسائی لڑکی کا قتل، مسلمان لڑکے کو 25 سال قید کا حکم
- پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 10 ہزار نئے مریض رپورٹ
- آئی ایم ایف کا ٹیکس وصولیوں میں ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک پاکستان میں متعارف کرادئیے گئے

یوٹیوب پریمیم 479.00 روپے جبکہ پریمیم فیملی پلان 899 روپے میں دستیاب ہے (فوٹو: ٹی وی)
یوٹیوب نے پاکستان میں میوزک اور پریمیم کے آغاز کا اعلان کردیا ہے جو ایک پیڈ ممبرشپ ہے اور یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر آف لائن اور بیک گراونڈ پلے کے ساتھ دیکھنے کے تجربے کو بہترین بناتی ہے، یہ ایک نئی میوزک اسٹریمنگ ایپ ہے جو پاکستان میں موسیقی کا مسحور کن تجربہ پیش کرتی ہے۔
یوٹیوب پریمیم دیکھنے کا انتہائی شاندار تجربہ پیش کرتا ہے، اس میں اشتہارات کے بغیر ایپس کے درمیان ملٹی ٹاسکنگ کی غرض سے بیک گراؤنڈ پلے یا لیکچرز اور دیگر تعلیمی ویڈیوز کا دیکھنا، اپنے پسندیدہ شوز اور کنٹنٹ کری ایٹرز کے ڈاؤن لوڈز سے لطف اندوز ہونا شامل ہے۔یوٹیوب پریمیم میں میوزک پریمیم بھی شامل ہے جو یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے۔
یوٹیوب میوزک میں آفیشل گانوں، البمز، پلے لسٹس اور آرٹسٹ ریڈیو کے علاوہ یوٹیوب کا ریمکس، لائیو پرفارمنس، کور اور میوزک ویڈیوز کی زبردست کیٹلاگ شامل ہیں۔
پاکستان کے لیے گوگل کے ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہا 2 ارب سے زیادہ ناظرین یوٹیوب پر ہر ماہ عالمی سطح کی میوزک ویڈیوز دیکھتے ہیں اور 20 لاکھ سے زیادہ کری ایٹرز اپنی تخلیقی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے آتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ پاکستانی ناظرین کو نیا تجربہ فراہم کرنے کی غرض سے اب یوٹیوب میوزک پریمیم ا ور یوٹیوب میوزک پاکستان میں دستیاب ہیں۔
پاکستان میں 400 سے زائد چینلز کے دس لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں جو سال بہ سال کی بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں جبکہ 6,000 سے زائد چینلز کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، جو 30 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔
یوٹیوب پریمیم 479.00 روپے میں دستیاب ہے اور لاکھوں یوٹیوب ویڈیوز کے لیے بیک گراؤنڈ پلے اور آف لائن ڈاؤن لوڈز کے ساتھ اشتہارات کے بغیر تجربہ پیش کرتے ہوئے یوٹیوب میوزک پریمیم کی ممبرشپ بھی شامل ہے۔ ناظرین پریمیم فیملی پلان کے لیے بھی سائن اپ کر سکتے ہیں جوصرف 899.00 میں دستیاب ہے جس سے وہ اپنے پریمیم ممبرشپ کو اپنے گھر کے پانچ دیگر افراد تک شیئر کر سکتے ہیں۔ یوٹیوب میوزک پریمیم صرف 299.00 روپے میں دستیاب ہے اور یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر موسیقی، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے جبکہ میوزیک فیملی پلان صرف 479.00 میں دستیاب ہے۔
اہل طلباء پریمیم اسٹوڈنٹ پلان کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں جو ویب اور اینڈرائیڈ پر صرف 329.00 روپے میں اور میوزک پریمیم اسٹوڈنٹ پلان صرف 149.00 روپے میں دستیاب ہے۔
ای ایم آئی پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ذیشان چودہری نے کہا پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب میوزک پریمیم کا آغاز ملک میں موسیقی کی صنعت کے لیے بہت بڑی پیش رفت ہے۔ ان پلیٹ فارمز کی جانب سے پیش کی جانے والی جدید خصوصیات سے فنکاروں کے لیے اپنے سامعین کی تعداد میں اضافہ کرنے کی صلاحیت، عالمی سطح پر پاکستانی موسیقی کی ترقی اور خوشحالی کا بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے۔
کوک اسٹوڈیو پاکستان کے کیوریٹر اور پرؤڈیوسر زلفی نے کہا بطور ویور اور میوزک پروڈیوسر یوٹیوب میری اولین ترجیح رہا ہے۔ یوٹیوب ہمیں پاکستانی میوزک کمیونٹی کو دنیا سے جوڑنے میں مدد کرتا ہے، نئے سامعین تک پہنچاتا ہے اور دنیا بھر میں موسیقی کے شائقین کے درمیان مطابقت پیدا کر تا ہے۔یوٹیوب میوزک کا پاکستان میں آنا، اس شاندار ملک کے تمام موسیقاروں،فنکاروں اور شائقین کے لیے ایک نعمت ہے اور میں یہ دیکھنے کے لیے بیتاب ہوں کہ
کیسے پاکستانی میوزک انڈسٹری یوٹیوب پر دنیا کو اپنی صلاحیتوں سے حیران کرتی ہے۔
یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں
یوٹیوب پریمیم
یوٹیوب پریمیم صرف 479.00 روپے ماہانہ میں اشتہارات کے بغیر بیک گراؤنڈ پلے، اورتمام یوٹیوب پر آف لائن رسائی کے لیے ڈاؤن لوڈز شامل ہیں اور یوٹیوب سپر صارفین کے لیے بہترین ہیں۔
یوٹیوب پریمیم کے بہترین فیچرز
اشتہارات کے بغیرویڈیوز، ایسے بہت سارے صارفین ہیں جو اپنی مرضی کے مطابق جب چاہیں اورکسی رکاوٹ کے بغیر کانٹینٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔
آف لائن رسائی
ہم اپنی زندگی کے بیشتر حصہ کنیکٹڈ رہ کر گزارتے ہیں لیکن اب بھی ایسے لمحات ہیں جب ہم ہوائی جہاز میں ہوتے ہیں یا وائی فائی کہیں کہیں دستیاب ہوتے ہوئے – جہاں آپ بھی تفریح لمحات چاہتے ہیں لیکن آن لائن نہیں ہو سکتے۔یوٹیوب پریمیم کے ذریعے آپ اپنی پسندیدہ ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں تاکہ جب چاہیں اور چلتے پھرتے انہیں دیکھ سکیں۔
یوٹیوب میوزک پریمیم
یوٹیوب میوزک پریمیم کے ذریعے اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراؤنڈ پلے اور یوٹیوب میوزک سے ڈاؤن لوڈز کی آفر صرف 299.00 ماہانہ میں دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ یوٹیوب میوزک ایپ کو گوگل پلے اسٹور اور ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔