- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
- مصر؛ تیز رفتار ٹرین میں بچی کی پیدائش
- کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
- کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن
- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
اپوزیشن کا نگراں وزیراعظم کیلیے ذوالفقار مگسی، اسلم رئیسانی کے ناموں پر غور

اپوزیشن 8 اگست کو مشاورت کے بعد نگران وزیر اعظم کا حتمی نام حکومت کو دے دی گی۔


اسلام آباد: اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلیے ذوالفقار مگسی اور اسلم رئیسانی کے ناموں پر غور کیا گیا ہے۔
نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی طویل مشاورت ہوئی۔ اپوزیشن 8 اگست کو مشاورت کے بعد نگران وزیر اعظم کا حتمی نام حکومت کو دے دی گی۔
اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت ہوئی اور نگراں وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا گیا.
راجہ ریاض نے کہا کہ اگلا اجلاس جمعہ کودوبارہ ہو گا، جی ڈی اے ، جماعت اسلامی اور دیگر رہنماؤں سے مشاورت کی۔
راجہ ریاض نے کہا کہ 8اگست تک اپوزیشن تین ناموں پر اتفاق کر لے گی. اپوزیشن کے اتفاق رائے کے بعد وزیراعظم سے مشاورت کروں گا. وزیراعظم سے تین تین ناموں پر مشاورت ہو گی.
بدھ کے روز اپوزیشن کے دو اجلاس ہوئے جس میں خالد مگسی ، فہمیدہ مرزا. سائرہ بانو ، فرخ الطاف ، ریاض حسین مزاری شریک تھے.
ریاض مزاری نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے امیدوار کے لئے بعض نام سامنے آئے.
بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی نے کہا کہ نگران وزیراعظم بلوچستان سے ہونا چاہیے. ہم وزیراعظم کو نوابزادہ ذوالفقار مگسی اور اسلم رئیسانی کا نام دیں گے.
میر خان محمد خان جمالی نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن لیڈر کو نوابزادہ ذوالفقار مگسی اور نواب اسلم رئیسانی کا نام دے دیا ہے.
فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہم بھی اپنا نام پیش کریں گے. ابھی تک حکومت کی جانب سے بھی نام سامنے نہیں آئے۔ہم سنجیدہ نام دیں گے، اپوزیشن کا نامزد کردہ نام بھی نگران وزیراعظم ہو سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔