- پاکستان بھارت سمیت تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، نگراں وزیراعظم
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹراسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- روپے کی قدر بہتر ہونے سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان
- کراچی کو اسٹریٹ کرائمز سے پاک کرنے کیلیے پولیس اوررینجرز کے مشترکہ آپریشن کی منظوری
- مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق
- 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی
- نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز
- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
حریم فاروق نے شوبز انڈسٹری میں اپنی ابتدائی مشکلات سے پردہ اٹھادیا

فوٹو: فائل
کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ حریم فاروق نے شوبز انڈسٹری میں اپنی ابتدائی مشکلات سے پردہ اٹھادیا۔
اداکارہ حریم فاروق نے فوشیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انکا تعلق ایک خوشحال فیملی سے ہے لیکن جب انہوں نے شوبز میں جانے کا فیصلہ کیا تو والدین نے انہیں تعلیم کیلئے بیرون ملک جانے پر زور دیا۔
حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ’’ میں نے اپنے والد کی پڑھنے کیلئے ملک سے باہر بھیجنے کی آفر کو قبول نہیں کیا اور کہا کہ میں اپنی جدوجہد خود کروں گی۔ مجھے پتا نہیں کیا سوجھی اور میں نے اپنے ابا سے کہا کہ میں آپ سے ایک پیسہ بھی نہیں لوں گی جس کے بعد میں کراچی آگئی‘‘۔
اداکارہ نے کراچی میں اپنی ابتدائی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ میرا اس انڈسٹری میں کوئی کنکشن یا جاننے والا نہیں تھا۔میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے، میں جس اپارٹمنٹ میں رہتی تھی وہ بہت چھوٹا تھا اور وہاں نہ بجلی تھی نہ پانی تھا۔ میں نے سیٹ پر چھپ کر شاور بھی لیا اور کپڑوں پر استری بھی وہیں کرتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’’میں سوچتی تھی کہ میں یہ سب کچھ کیوں کررہی ہوں مجھے تو اللہ تعالیٰ نے اتنا کچھ دیا ہے۔ میں روتی تھی اور سوچتی تھی کہ کیا میرے لیے یہ خواب اتنا ضروری ہے۔ کبھی کبھار ٹوٹ جاتی تھی لیکن اپنے والدین کو ان مشکلات کے بارے میں نہیں بتایا‘‘۔
حریم فاروق نے کہا کہ ’’تمام تر مشکلات کے باوجود مجھے خدا پر یقین تھا کہ اگر آج میری زندگی میں اندھیرا ہے تو کل روشنی بھی ہوگی۔ مجھے ایک چیز پتا تھی کہ میرا جذبہ سچا ہے، میرے دل میں سچائی ہے اور میں محنت کرنے کیلئے تیار ہوں‘‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔