طلال چوہدری، دانیال عزیز کی توہین عدالت کی سزا ختم؛ وزیراعظم کی مبارکباد

ویب ڈیسک  بدھ 2 اگست 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے طلال چوہدری اور دانیال عزیز کی توہین عدالت پر 5 برس نا اہلی کی سزا ختم ہونے پر انکو مبارکباد دی ہے۔ 

سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر انہوں نے کہا کہ ’’گزشتہ برسوں میں پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے دشمنوں کے گروہ کی اس ملک میں کئے گئے منفی اقدامات کا اندھیرا چھٹ رہا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ان رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان صعوبتوں کے باوجور مسلم لیگ ن اور قائد میاں محمد نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ثابت قدم رہے.

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔