- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- روپے کی قدر بہتر ہونے سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان
- کراچی کو اسٹریٹ کرائمز سے پاک کرنے کیلیے پولیس اوررینجرز کے مشترکہ آپریشن کی منظوری
- مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق
- 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی
- نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز
- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
کمبوچا چائے خون میں شوگر کی مقدار قابو کرنے میں مؤثر

واشنگٹن ڈی سی: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کمبوچا (ایک قسم کی چائے) پینے سے ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا افراد کو خون میں شوگر کی مقدار کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
امریکا کی جورج ٹاؤن یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں 12 افراد کو یہ مشروب چار ہفتوں تک روزانہ رات کے کھانے کے ساتھ پینے کے لیے کہا گیا۔ان افراد نے مزید چار ہفتوں تک ایک اور مشروب بھی پیا جو دِکھنے میں اور ذائقے میں کمبوچا ہی کی طرح تھا تاکہ انہیں دونوں کے درمیان فرق محسوس نہ ہوسکے۔
چار ہفتوں تک کمبوجا پینے کے بعد رضاکاروں نے اپنے خون میں شوگر کی مقدار میں کمی کا مشاہدہ کیا جو دوسرا مشروب پینے کے نتیجے میں نہیں دیکھا جاسکا۔
تحقیق کے مطابق ایک ماہ تک کمبوچا کے استعمال کے بعد رضاکاروں کے خون میں شوگر کی اوسطاً مقدار 164 میلی گرام فی 100 ملی لیٹر خون سے کم ہو کر 116 ملی گرام تک آگئی تھی۔
تحقیق کے نتائج صرف سات افراد پر کیے گئے تجزیے پر مبنی ہیں، لہٰذا اس کے متعلق مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
البتہ، جانوروں پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ کمبوچا پینے سے پیٹ میں صحت مند بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، جو نتیجتاً استحالہ کے نظام کو متاثر کرسکتے ہیں اور خون میں موجود شوگر پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
یہ مشروب بِیٹا خلیوں کو دوبارہ بنانے میں بھی مدد دے سکتے ہیں۔ یہ خلیے خون میں شوگر کی مقدار قابو میں رکھنے کے لیے انسولین ہارمون بناتے ہیں۔ لیکن شوگر قابو میں آنے کی ایک وجہ کمبوچا پینے کے سبب کم مقدار میں کھانے کا کھایا جانا ہوسکتی ہے۔
مذکورہ بالا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر ڈین میرنسٹین کے مطابق یہ تحقیق ذیا بیطس کے مریضوں میں کمبوچا کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کیا جانے والا پہلا مطبی آزمائش ہے۔ اس کے متعلق ابھی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے لیکن اس تحقیق کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔