- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک ںے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
- الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
- نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز
- امریکا میں 62 سالہ بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی
- لاہور چڑیا گھر، سفاری پارک کی اَپ گریڈیشن، سمری الیکشن کمیشن کو ارسال
- ہردیپ سنگھ کے قتل میں کینیڈین وزیراعظم کا بھارت مخالف واضح مؤقف قابل ستائش ہے، سکھ رہنما
- عمران خان کے بغیر کوئی بھی الیکشن غیرآئینی ہوگا، تحریک انصاف
- کوئٹہ پولیس کا بجلی چوری کا الزام لگا کر شہری پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- خواجہ سراؤں کی مبینہ خرید و فروخت؟
- ایشین گیمز؛ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست
- نیوزی لینڈ کی طرز پر برطانیہ میں بھی سگریٹ پر پابندی کیلیے غور شروع
- کراچی میں فلیٹ میں گیس لیکیج کے دھماکے میں بہن بھائی جھلس کرزخمی
- آشوب چشم؛ پنجاب میں غلط انجیکشن لگنے سے متعدد افراد بینائی سے محروم
- بخار کی دوا پیڈولل سسپشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار
جامعہ کراچی؛ ناقص اشیا کی فروخت پر 7 کینٹینز سیل

فوٹو : فائل
کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ناقص اور غیر صحت بخش اشیا کی فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے 7 کینٹینز کو سیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے بغیر اطلاع کے نیشنل بینک کے قریب واقع کینٹینز کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فروخت کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کا جائزہ لیا، معلوم ہوا کہ کھانے پینے کی اشیاء حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس فروخت کی جارہی تھیں اور ان اشیاء کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال کیا جارہا تھا۔
مزید برآں وائس چانسلر کو دورے کے موقع پر یہ بھی معلوم ہوا کہ یونیورسٹی کے اسٹیٹ آفس کی جانب سے جن ٹھیکیداروں کو کینٹینز دی گئی ہیں انھوں نے غیر قانونی طور پر ایک ایک کینٹین میں کئی کئی کاؤنٹرز بنا کر انھیں مزید کنٹریکٹرز کے حوالے کردیا ہے جن سے کئی کئی ہزار روپے مہینہ کرایہ بھی وصول کیا جارہا ہے جس سے یونیورسٹی کو خطیر رقم کا ہر ماہ نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہے۔
اس صورتحال کے بعد اس معاملے کو اسٹیٹ آفس کے حوالے کردیا گیا اور وائس چانسلر کی جانب سے اسٹیٹ آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان کنٹریکٹر سے براہ راست کرایہ یونیورسٹی خزانے کے لیے وصول کریں اور حفظان صحت کے اصولوں کی یقین دہانی ہوجانے تک کینٹینز بند رکھی جائیں۔
شعبہ ٹیچر ایجوکیشن کے انچارج عہدے سے فارغ
علاوہ ازیں وائس چانسلر جامعہ کراچی نے الحاق شدہ کالجوں کا امتحان نہ لینے کی شکایت پر شعبہ ٹیچر ایجوکیشن کے انچارج اسسٹنٹ پروفیسر عاصم کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ ایسوسی ایٹ پروفیسر صفیہ بانو کو شعبہ کا چیئرپرسن مقرر کردیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ شعبہ ٹیچر ایجوکیشن میں انچارج کے عہدے سے ہٹائے گئے اسسٹنٹ پروفیسر نے جگہ کی تنگی کا بہانہ بناتے ہوئے بی ایڈ سمیت دیگر متعلقہ امتحانات لینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انھیں فارغ کیا گیا ہے۔
ترکی زبان کی تدریس کے لیے انسٹیٹیوٹ کے قیام پر پیشرفت
جامعہ کراچی میں ترکیہ کے قونصل خانے کے تعاون سے ترکی زبان کی تدریس کے انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں وائس چانسلر کی جانب سے شعبہ اردو کی پروفیسر تنظیم الفردوس کو اس ادارے کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے جبکہ شعبہ اردو میں ایک دفتر اس سلسلے میں ترکی زبان کے انسٹی ٹیوٹ کے دفتر کے لیے مختص کردیا گیا ہے جس کی تزئین و آرائش ترکی کا قونصل خانہ کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔