- آنےوالے مہینوں میں مہنگائی بلند سطح پر برقرار رہے گی، وزارت خزانہ
- مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 4 غیرملکی سمیت 5 ملزمان گرفتار
- قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام
- اسپین؛ 14 سالہ طالبعلم کا اساتذہ اور ہم جماعتوں پر چاقو سے حملہ
- صارفین کو آئی فون 15 میں چارجنگ کے دوران مسائل کا سامنا
- غیرقانونی کاروبار کیخلاف کارروائیوں سے ملک کو معاشی نقصانات سے نجات ملے گی، آرمی چیف
- ایکسرے میں بیماری کی تشخیص، مصنوعی ذہانت ڈاکٹروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام
- بھارت؛ زیرجامہ میں سونا اسمگل کرنے والی خاتون گرفتار
- ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
- ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ 18ویں دن بھی برقرار
- کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری اور اسلحے کی ترسیل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
- کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزم گرفتار
- چین کے ہیکرز نے امریکی وزارت خارجہ کی 60 ہزار ای میلز چُرالیں
- بے یقینی کی صورتحال روپے کی دوبارہ گراوٹ کا سبب بن سکتی ہے، نگراں وزیر خزانہ
- ورلڈکپ: پاکستانی شائقین کو ویزے نہ ملنے کا معاملہ آئی سی سی میں لے جانے کا فیصلہ
- پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی سوچ نہیں پائی جاتی، نگراں وزیر خارجہ
- مریم نواز سے مشابہت رکھنے والی اماراتی وزیر کی ویڈیو وائرل
- عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ آمدن سے سپریم کورٹ کو حصہ ملے گا؟ چیف جسٹس
- ہماری مہمان نوازی سے حیران ہیں کافی لوگ! عرفان پٹھان کا طنز
- پشاور؛ خواجہ سراء کے قتل میں ملوث دوست گرفتار
روسی پالتو بلی نے اپنے وسیع قد و قامت سے سب کو حیران کردیا
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/08/2518801-untitled-1691160828-336-640x480.png)
[فائل-فوٹو]
بیلگوروڈ: سوشل میڈیا پر ایک بلی اپنے سائز کی وجہ سے سب کو حیرت میں ڈال رہی ہے۔ یہ بلی روسی شہری خاتون یولینا منینیا کی پالتو بلی ہے جو روس کے بیلگوروڈ علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یولینا نے انسٹاگرام پر اپنی بلی کی تصاویر شیئر کی جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بلی انکی چھوٹی بیٹی انیچکا کے سائز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیفیر نامی بلی Maine Coon نسل کی ہے جو بلیوں کی بڑی نسلوں میں سے ایک نسل ہے۔
خاتون نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے پالتو جانور بہت لوگوں سے بہتر ہوتے ہیں۔ وہ ہماری محبت اور گہری نگہداشت کے مستحق ہیں۔
انسٹاگرام پر صارفین نے بلی کی تصاویر اور ویڈیوز پر تبصرے بھی کیے۔ ایک کا کہنا تھا کہ یہ بلی 4 سال کی یوکرینی لڑکی سے بھی زیادہ کھاتی ہے جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ یہ بلی مجھے بہت اچھی لگ رہی ہے۔
واضح رہے کہ Maine Coons پالتو بلیاں ہیں جو امریکی ریاست Maine سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ اپنے سائز کے لئے مشہور ہیں اور شمالی امریکہ میں قدیم ترین قدرتی نسلوں میں سے ایک ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔