- پشاور سے پانچ لاکھ ڈالرز تاوان کیلیے اغوا کیا گیا تاجر بازیاب
- ملک بھر میں آج عید میلاد النبی ﷺ کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
- فوج اعلیٰ ترین ادارہ اورعمران خان مقبول ترین سیاسی رہنما قرار، گیلپ سروے
- نو مئی کے ملزموں کو الیکشن لڑنے نہیں دیں گے، رانا ثنا اللہ
- پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اور لیگی سینیٹر افنان میں ہاتھا پائی
- سندھ میں پہلی بار ہفتہ اساتذہ تمام اسکولوں میں منانے کا فیصلہ
- گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- بھارت؛ مندر سے کیلا اُٹھا کر کھانے پر ذہنی معذور مسلم نوجوان کا بہیمانہ قتل
- کم وقت میں دنیا کی تیز ترین 50 مرچیں کھانے کا ریکارڈ
- پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، وفاقی حکومت نے فل کورٹ کے پانچ سوالوں پر جواب جمع کرادیا
- ماحولیاتی تبدیلیوں میں دوسروں کا کیا پاکستان نے بھگتا؛ اقوام متحدہ
- آنےوالے مہینوں میں مہنگائی بلند سطح پر برقرار رہے گی، وزارت خزانہ
- مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 4 غیرملکی سمیت 5 ملزمان گرفتار
- قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام
- اسپین؛ 14 سالہ طالبعلم کا اساتذہ اور ہم جماعتوں پر چاقو سے حملہ
- صارفین کو آئی فون 15 میں چارجنگ کے دوران مسائل کا سامنا
- غیرقانونی کاروبار کیخلاف کارروائیوں سے ملک کو معاشی نقصانات سے نجات ملے گی، آرمی چیف
- ایکسرے میں بیماری کی تشخیص، مصنوعی ذہانت ڈاکٹروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام
- بھارت؛ زیرجامہ میں سونا اسمگل کرنے والی خاتون گرفتار
- ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
بحران سے نکلنے کا حل بروقت اور شفاف الیکشن، ایکسپریس فورم

فورم میں بریگیڈیئر (ر) سید غضنفر علی، ڈاکٹر امجد مگسی، ڈاکٹر زمرد اعوان شریک گفتگو ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
لاہور: بدقسمتی سے ملک میں اس وقت آئینی و سیاسی بحران ہے۔ عدم اعتماد اور بے یقینی کی فضا ہے۔ اس بحرانی اور ہیجانی کیفیت سے نکلنے کا واحد حل بروقت اورصاف و شفاف انتخابات ہیں۔
اس میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے لہٰذا سیاسی جماعتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جس نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ہر روز بجلی و پٹرول بم گرائے جا رہے ہیں، بیرونی سرمایہ کاری، سی پیک و دیگر بڑے منصوبوں میں پیشرفت خوش آئند مگرجب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آتا، معاشی استحکام نہیں آئے گا۔
ان خیالات کا اظہار سیاسی و عسکری تجزیہ نگاروں نے ’’موجودہ ملکی معروضی حالات اور مستقبل کا سیاسی منظر نامہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا ۔ فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے سرانجام دیئے۔
سیاسی تجزیہ نگار ڈاکٹر امجد مگسی نے کہا کہ بے یقینی کی صورتحال ، مہنگائی ، سیاسی عدم استحکام اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، جب تک سیاسی استحکام نہیںا ٓتا، تب تک معاشی صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات سے نکلنے کیلیے پہلا قدم بروقت ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخاجات کرانا ہوں گے۔
اگر انتخابی عمل اور نتائج پر سوال اٹھے تو اس کی افادیت ختم ہوجائے گیپی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتیں گزشتہ ایک برس کی کارکردگی و مشکل حالات کے باعث انتخابات میں سنجیدہ نظر نہیں آرہیایسے حالات میں سیاسی جماعتوں کو انتخابات کی طرف جانا چاہیے عسکری تجزیہ نگار بریگیڈیئر (ر) سید غضنفر علی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی قابلیت و ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
یہ ایک نااہل حکومت ثابت ہوئی ہے جو ہر چیز آئی ایم ایف پر ڈالتی ہے اور اس کی شرائط مانتی چلی جا رہی ہے سیاسی تجزیہ نگار ڈاکٹر زمرد اعوان نے کہا کہ حالیہ مہنگائی کی وجہ سے سیاسی جماعتیں عوام میں جانے کے قابل نہیں، اسی لیے وہ انتخابات سے گھبرا رہی ہیں، اب سیاست تبدیل ہوچکی، الیکٹیبلز بھی اس طرح ضروری نہیں رہے، عوام اپنی رائے سوشل میڈیا پر دے رہے ہیں، اسی کے پیش نظر قانون سازی بھی کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔