- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
- ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی
- پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی
- بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان
شہریار آفریدی جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

عدالت نے امن و امان خراب کرنے کا موقف مسترد کردیا:فوٹو:فائل
راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے شہریار خان آفریدی، ان کے بھائی فرخ آفریدی، خاتون رہنما نادیہ حسین اور شاہ جہاں کی نظر بندی غیر قانونی قرار دے کر چاروں کی رہائی کا حکم دے دیا جس کے بعد شہریار آفریدی کو رہا کیا گیا مگر جیل سے باہر نکلتے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے چاروں رہنماؤں کی 15 روز نظر بندی کے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی کو غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی اجازت نہیں دے گی۔
عدالت نے شہریار خان آفریدی کے خلاف تھانہ بہاول پور میں گندم چوری کیس میں بھی حفاظتی ضمانت منظور کر کے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کے نظر بندی سے متعلق امن و امان خراب کرنے کا موقف بھی مسترد کر دیا ۔
شہریار آفریدی کی رہائی کا روبکار اڈیالہ جیل انتظامیہ کو موصول ہوگیا۔ شہریار آفریدی کے وکیل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ روبکار کی تعمیل کررہی ہے، جیل حکام شہریار آفریدی کو کب رہا کریں گے؟ کچھ بتایا نہیں۔
شہریار آفریدی کی رہائی سے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر نفری الرٹ کردی گئی، ڈی ایس پی نیوٹاؤن بھاری نفری کے ساتھ باہر پہنچ گئے، پی ٹی آئی کے کارکنان بھی جمع ہوئے، شہریار آفریدی کو جیل سے باہر نکلتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
شہریار آفریدی کے وکیل چوہدری اشتیاق مہربانی نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کو ضمانت کے باوجود تین مرتبہ گرفتار کیا گیا، آج ہائی کورٹ نے ڈی سی کے ڈیٹینشن آرڈر معطل کرکے رہائی کا حکم دیا لیکن پولیس پھر بھی شہریار آفریدی کو گرفتار کرکے لے گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں پولیس سے پوچھتا رہا کہ کیوں گرفتار کررہے ہو کیا آرڈر ہے؟ اس ملک میں ریاست کی سرپرستی میں غیر قانونی اقدام ہورہے ہیں، 80 دن سے شہریار آفریدی کو نظر بند رکھا گیا ہے، تین مرتبہ نظر بندی کے احکامات میں توسیع کی گئی، ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کریں گے دوبارہ عدالت جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔