- لاہور؛ 9 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار
- اسپین کے غار سے ملنے والی سینڈل ہزاروں سال پرانی قرار
- سیڑھیاں چڑھنا فالج کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق
- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
- مصر؛ تیز رفتار ٹرین میں بچی کی پیدائش
- کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
- کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن
- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
سڑک کی تعمیر میں رشوت وصولی، پرویز الہی کیخلاف انکا دوست وعدہ معاف گواہ بن گیا

(فوٹو: فائل)
گجرات: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، ان کا برسوں پرانا دوست افگن فاروق ان کے خلاف کرپشن کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الہٰی کے دوست افگن فاروق نے ان کے خلاف اینٹی کرپشن حکام کو بیان بھی قلم بند کرادیا ہے، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرانی جی ٹی روڈ سے لکھنووال تک 29 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر میں پرویز الہٰی کو بھاری رشوت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق افگن فاروق نے بیان میں کہا ہے کہ دو ارب کے منصوبے میں ٹھیکے دار نے 25 کروڑ روپے دئیے، 5 کروڑ پہلے اور 20 کروڑ بل کلئیر ہونے پر دینے کا وعدہ کیا، منصوبے کے ٹھیکے پر 2022ء میں میرے سامنے چودھری صاحب کو 5 کروڑ دیئے گئے، 5 کروڑ روپے یوریا کھاد کے سفید توڑوں میں ایک ایک کروڑ کے پانچ پیکٹوں میں رقم ادا ہوئی، پرویز الہیٰ نے رقم پیکٹوں سے نکال کراپنے سامنے گنوائی۔
یہ بھی پڑھیں : مونس الہی پر (ق) لیگ کے امیدوار فاروق افگن پر دھمکی اور فائرنگ کا مقدمہ درج
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق یہ مقدمہ اپریل میں ریڈ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالوقار کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں پرویز الہٰی سمیت پرسنل سیکریٹری مونس الہیٰ، سہیل اعوان، ٹھیکے دار حاجی طارق سمیت سرکاری افسران کو نامزد کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔