- کراچی میں ملزمان کی فائرنگ سے عالم دین شہید
- یوکرینی شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر دو ریکارڈ بنادیے
- کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- مسلم لیگ (ن) کا اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
- ورلڈ کپ : پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط
- پلاسٹک ذرات سے آلودہ بارشیں اشیا خوردونوش متاثر کررہی ہیں، محققین
- فضائی آلودگی پانچ دنوں کے اندر فالج کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے
- گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کے ملزم سرجن کو مسلح افراد پولیس سے چھڑا کر لے گئے
- ہمیں معلوم ہے دہشت گردی کون کررہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، وزیر داخلہ
- نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی
- سینیٹر افنان اللہ خان نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
- شادی سے انکار پر عیسائی لڑکی کا قتل، مسلمان لڑکے کو 25 سال قید کا حکم
- پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 10 ہزار نئے مریض رپورٹ
- آئی ایم ایف کا ٹیکس وصولیوں میں ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
- برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخلے سے روک دیا گیا
- نیوزی لینڈ کیخلاف ورام اَپ میچ میں شکست؛ رضوان نے ’جواز‘ پیش کردیا
- مستونگ دھماکے میں شہدا کی تعداد 59 ہوگئی، بلوچستان میں 3 روزہ سوگ
- انتشار انگیز گفتگو کیس؛ مریم اورنگزیب و دیگر انسداد دہشتگردی عدالت طلب
- بھارتی صحافی نے بھی پاکستان کی ناقص فیلڈنگ، بالنگ پر سوال اٹھادیا
- ہنگو؛ مسجد میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج، حملہ آور کے جسم کے نمونے حاصل
عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، مایوں کی تصاویر وائرل

(فوٹو؛ انسٹاگرام)
کراچی: اداکارہ و گلوکارہ عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی بیٹی عنزیلہ جلد پیا گھر سدھاریں گی۔
عنزیلہ نے انسٹاگرام پر اپنی رسمِ مایوں کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
عنزیلہ نے اپنی مایوں کیلئے سفید رنگ کے شرارے کا انتخاب کیا ہے جس پر سورج مکھی کے پیلے پھول بنے ہوئے ہیں جبکہ ان کے ہونے والے شوہر نے بھی ایسا ہی کُرتا پہن رکھا ہے۔
عنزیلہ عباسی کی مایوں میں حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اشنا سمیت کئی شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔
عنزیلہ عباسی کی شادی کراچی میں مقیم کاؤنسلر اور مصنف تاشفین انصاری سے ہو رہی ہے کچھ ماہ قبل اس جوڑی کی ڈھولکی امریکہ میں ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ حال ہی میں شمعون عباسی نے اداکارہ شیری شاہ سے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کی تھی جبکہ جویریہ عباسی شمعون کی دوسری اہلیہ ہیں انہوں نے 2009 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔