8 ماہ کی بچی موبائل چارجر کا پن چباتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 3 اگست 2023
بھارت بچی کی موت موبائل کے پن سے کرنٹ لگنے سے ہوئی؛ فوٹو: فائل

بھارت بچی کی موت موبائل کے پن سے کرنٹ لگنے سے ہوئی؛ فوٹو: فائل

بنگلور: بھارت میں 8 ماہ کا بچے نے ساکٹ میں لگے موبائل چارجر کی تار کا پن منہ میں لے لیا جس سے کرنٹ لگا اور بچی ہلاک ہوگئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے گاؤں سدرارڈا میں پیش آیا جہاں والدین دوسرے بچے کی سالگرہ منا رہے تھے۔ 8 ماہ کی بچی نے موبائل چارجر کا تار منہ میں لے لیا اور پن چبانے لگانی۔

موبائل چارجر ساکٹ سے لگا ہوا تھا اور بٹن آن تھا۔ جیسے ہی بچی نے پن کو مسوڑھوں میں چبانے کی کوشش کی اسے بجلی کا جھٹکا لگا اور معصوم کلی دیکھتے ہی دیکھتے مرجھا گئی۔

بچی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی جس سے سال گرہ کی تقریب کے لیے سجے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ یہ بچی جوڑے کی تیسری اولاد تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔