30 سالہ میوزک کیریئر کو خراج تحسین ؛ اے آر رحمان کے نام پر فلم فیسٹیول ہوگا

ویب ڈیسک  جمعرات 3 اگست 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 ممبئی: بھارت کے لیجنڈری گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کے اعزاز میں ان کے نام پر فلم فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔ 

’اے آر رحمان فلم فیسٹیول‘ کا انعقاد پی وی آر سینماز کی طرف سے نامور گلوکار کے 30 برس کے شاندار میوزک کیرئیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہوگا۔

فلم فیسٹیول کو 4 اگست سے 9 اگست تک بھارتی شہروں چنائے اور کوئمبیٹور میں منعقد کیا جائے گا اور شائقین شرکت کرسکیں گے۔

aaaa

اے آر رحمان نے اس خبر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے نہایت خوشی کا اظہار کیا اور اپنے تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ 30 سالہ میوزک کیریئر میں لوگوں کی محبت اور سپورٹ نے انہیں بہت مدد فراہم کی اور وہ اس پر بہت شکر گزار ہیں۔

aaaaa

بھارتی فلم ساز منی رتنم نے 1992 کی فلم ’روجا‘ سے اے آر رحمان کو لانچ کیا تھا اور انہوں نے اپنی بے پناہ صلاحیتوں سے بھارتی میوزک انڈسٹری میں انقلاب برپا کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔