ٹینس اسٹار اُشنا سہیل انٹرنیشنل کمٹمنٹ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 3 اگست 2023
فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

  کراچی: خاتون ٹینس اسٹار اُشنا سہیل انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے کمٹمنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں۔

اشنا سہیل کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں بلی جین کنگ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کی تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اُشنا سہیل انٹرنیشنل ٹینس ویمن رینکنگ حاصل کرنے والی واحد خاتون پاکستانی ٹینس کھلاڑی بھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔