ایمان علی نے فلم ’پنجاب نہیں جاؤنگی‘ کیوں چھوڑی؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

ویب ڈیسک  جمعرات 3 اگست 2023
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

  کراچی: سپر ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بلاک بسٹر فلم ’پنجاب نہیں جاؤنگی‘ کیوں چھوڑ دی تھی۔ 

’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا ’پنجاب نہیں جاؤنگی‘ ابتداء میں ایک ڈراما تھا لیکن اسے ایک فلم کی شکل دے دی گئی۔

ایمان علی نے بتایا کہ خاتون کے مرکزی کردار کے حوالے سے جب فلم رائٹر خلیل الرحمان قمر نے ان کی تجاویز کو نہ مانا تھا پھر انہوں نے شوٹنگ کے آغاز سے تین دن قبل فلم چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور مہوش حیات کو وہ کردار مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں انہیں اپنا کردار درست محسوس نہیں ہوا، رائٹر کو علم نہیں تھا کراچی کی لندن میں رہنے والی لڑکی کس طرح لوگوں سے پیش آتی ہے، اسکرپٹ سے یوں لگتا تھا کہ وہ لڑکی پنجاب سے تعلق رکھتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اگر خلیل الرحمان قمر کو نہیں پتہ تھا کہ لندن میں رہنے والے لوگ کس طرح بات چیت کرتے ہیں تو انہیں یہ اسکرپٹ نہیں لکھنا چاہئے تھا۔

ایمان علی نے واضح طور پر بتایا کہ فلم ’پنجاب نہیں جاؤنگی‘ انہوں نے خود چھوڑی تھی اور یہ بات درست نہیں کہ خلیل الرحمان قمر نے انہیں فلم سے نکال دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔