- نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کا مقدمہ درج
- شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید
- یوکرین کا روسی نیوی ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ، افسران کی ہلاکت کا دعویٰ
- کراچی: جیولر کے کارخانے پر 45 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- سیالکوٹ میں لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کا مسافر طیارہ دو حادثات میں بال بال بچ گیا
- باجوڑ، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا
- کھیلوں میں سیاست اور سیاست میں کھیل آگیا، فاروق ستار
- منظور وسان نے الیکشن 28 جنوری کو ہونے کی پیش گوئی کردی
- امیدوار کا علیحدہ بینک اکاؤنٹ اور نتیجہ رات دو بجے تک لازمی، الیکشن کمیشن کی نئی ترامیم
- برطانوی حکومت کا اگلی نسل کی حفاظت کیلئے سگریٹ پر پابندی پر غور
- بابراعظم ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتا ہے، گوتم گمبھیر
- کراچی سے ڈھائی من سے زائد چرس پکڑی گئی، ملزم گرفتار
- 22 سال سے قید روسی شہری اپنی رہائی کے دن جیل سے فرار
- پی سی بی نے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا
- ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ
- ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری نہیں ہوسکے
- جناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد
- نو مئی واقعات پر کارروائی، ہم کسی کانگریس مین یا بیرونی حکومت کو جواب دہ نہیں، وزیر اعظم
- سعودی قومی دن پر کرسٹیانو رونالڈو عرب ثقافتی رنگ میں ڈھل گئے
- یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو خوش خبری سنائیں گے، وزیر تجارت
انٹرنیٹ کے زائد استعمال سے ذہنی صحت شدید متاثر

لڑکے ولڑکیاں نشے کی عادی ہوگئیں،گھرکاہرفرداپنے اپنے موبائل سے چمٹا رہتا ہے،والدین بچوں کی آن لائن ایکٹوٹیز سے لاعلم۔ فوٹو : فائل
کراچی: انٹرنیٹ کا مسلسل استعمال دماغی الجھن اور ذہنی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کررہا ہے۔
نوجوان نسل میں رات گئے تک سوشل میڈیا پر وقت گزارنے سے نیند کی خرابی اور ذہنی صحت بھی متاثرہورہی ہے، نوجوانوں میں سوشل میڈیا کا استعمال ایک نشہ بن گیا ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال سے ممکنہ خطرات کو اجاگرکرنے کے لیے قومی سطح پر عوامی آگاہی مہم کو فروغ دیا جائے، یہ بات سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے زیراہتمام ہونے والی کانفرنس میں طبی ماہرین اور شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
کانفرنس میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر سہیل راجپوت، چیئرمین سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے سینٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ، سیکریٹری ڈاکٹر سید ظفر مہدی وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی تنزلہ کمرانی سمیت ماہر نفسیات پروفیسر اقبال آفریدی، ڈاکٹر عائشہ میاں، ڈاکٹر جاوید اکبر درس، ڈاکٹر عائشہ صنوبر، ڈاکٹر فواد سلیمان، پروفیسر زینب بھٹو،کمیونٹی ہیلتھ اسپیشلسٹ پروفیسر فوزیہ نے بھی ذہنی صحت پر انٹرنیٹ اورسوشل میڈیاکے اثرات کے حوالے سے گفتگو میں بتایا کہ معاشرے میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کے مسلسل استعمال سے بچوں میں بھی گہرے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
مسلسل سوشل میڈیا کے استعمال سے ذہنی صحت کے خدشات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے،چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے سینٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ کی کوششوں کے سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر ظفر مہدی نے بتایا کہ دماغی صحت پر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے سفارشات پیش کی ہیں۔
اس وقت سوشل میڈیا نوجوان نسل کے لیے ایک نشہ بن گیا،لڑکے اور لڑکیاں اس نشے کی عادی ہوتی جارہی ہیں ،ایک ہی گھر میں گھر کا ہر فرد علحیدہ علحیدہ اپنے موبائل سے سوشل میڈیا سے منسلک رہتا ہے اور والدین بھی اس بات سے لاعلم رہتے ہیں کہ بچے پڑھ رہے ہیں یا منفی طور پر انٹرنیٹ کا استعمال کررہے ہیں۔
اس بگاڑ کی وجہ سے معاشرے میں بیشتر منفی اثرات اور برائیاں بھی جنم لے رہی ہیں،نوجوان بچے صحت مند سرگرمیوں سے دور ہوتے جارہے ہیں،سوشل میڈیا سے مستقل منسلک رہنے کی وجہ سے نوجوان ہماری اقدار اور خاندانی رسوم اور روایات سے بھی دور ہوتے جارہے ہیں،اس وقت سوشل میڈیا کا نشہ نوجوانوں کی زندگی میں سرائیت کرچکا۔
سوشل میڈیا کے مختلف ٹولز جن میں انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ، فیس بک، یوٹیوب، ٹویٹر ایسے پلیٹ فارم ہیں جہاں پر نوجوان نسل تصاویر اور وڈیوز پر زیادوہ زیادہ توجہ دے رہے ہیں، سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کم کیا جارہا ہے،ڈاکٹر ظفر مہدی کا کہنا تھا کہ سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی ذہنی صحت کے حوالے سے مثبت کردار پر جلد رہنما ہدایات جاری کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔