- نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کا مقدمہ درج
- شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید
- یوکرین کا روسی نیوی ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ، افسران کی ہلاکت کا دعویٰ
- کراچی: جیولر کے کارخانے پر 45 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- سیالکوٹ میں لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کا مسافر طیارہ دو حادثات میں بال بال بچ گیا
- باجوڑ، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا
- کھیلوں میں سیاست اور سیاست میں کھیل آگیا، فاروق ستار
- منظور وسان نے الیکشن 28 جنوری کو ہونے کی پیش گوئی کردی
- امیدوار کا علیحدہ بینک اکاؤنٹ اور نتیجہ رات دو بجے تک لازمی، الیکشن کمیشن کی نئی ترامیم
- برطانوی حکومت کا اگلی نسل کی حفاظت کیلئے سگریٹ پر پابندی پر غور
- بابراعظم ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتا ہے، گوتم گمبھیر
- کراچی سے ڈھائی من سے زائد چرس پکڑی گئی، ملزم گرفتار
- 22 سال سے قید روسی شہری اپنی رہائی کے دن جیل سے فرار
- پی سی بی نے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا
- ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ
- ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری نہیں ہوسکے
- جناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد
- نو مئی واقعات پر کارروائی، ہم کسی کانگریس مین یا بیرونی حکومت کو جواب دہ نہیں، وزیر اعظم
- سعودی قومی دن پر کرسٹیانو رونالڈو عرب ثقافتی رنگ میں ڈھل گئے
- یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو خوش خبری سنائیں گے، وزیر تجارت
ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلہ جنون آخری حدوں کو چھونے لگا

بھارتی ایئرلائنز اکتوبر کے وسط کیلیے منہ مانگے کرائے وصول کرنے میں مصروف (فوٹو: فائل)
کراچی: ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کا جنون آخری حدوں کو چھونے لگا۔
ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو کھیلے جانے کا امکان ہے، آئی سی سی اس حوالے سے پاکستان کو آگاہ کرچکا جس پر پی سی بی نے رضامندی بھی ظاہر کردی، شیڈول میں تبدیلی کا اعلان آئی سی سی کی جانب سے جلد متوقع ہے، اس کے باوجود پاک بھارت میچ کیلیے جنون اپنی آخری حدوں کو چھورہا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین احمد آباد میں اس ہائی وولٹیج میچ سے لطف اندوز ہونے کیلیے بے قرار ہیں، صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے شائقین کی بڑی تعداد اس شہر کا رخ کرنے والی ہے، اس لیے میزبان شہر کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی چاندی ہوچکی، کرایوں میں کئی سو گنا کا اضافہ کردیا گیا، بڑے ہوٹلز میں تو تقریباً کمرے بک بھی ہوچکے ہیں، گیسٹ ہاؤسز میں بھی گنجائش ختم ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان کی شرکت سیکیورٹی گارنٹی سے مشروط
پاک بھارت میچ کے موقع پر بھارتی ایئرلائنز نے بھی کرایوں میں بھی بے پناہ اضافہ کردیا،بی بی سی کے مطابق بڑے بھارتی شہروں سے احمد آباد کا موجودہ کرایہ 4 سے 6 ہزار روپے کے درمیان ہے۔ اکتوبر کے وسطی عرصے میں یہ کرایہ 50 ہزار سے بھی تجاوز کرچکا ، اس میں مزید اضافے کی بھی توقع ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کے نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ جتنی مانگ پاک بھارت میچ کی ہے اتنی ورلڈ کپ کے افتتاحی اور فائنل مقابلے کی بھی نہیں نظر آتی، خود بھارت کے دیگر ٹیموں سے میچز میں بھی شائقین اتنی دلچسپی نہیں لے رہے جتنی پاکستان سے مقابلے میں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔