- بھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- خیبر پختونخوا؛ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
- عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان
- سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لئے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
- لکی مروت؛ امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان کی خودکشی
- انصاف ہاؤس کے باہر پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ، وردیاں پھاڑ دیں
- فخر زمان کا کیچ تھامنے پر ڈیوڈ وارنر کا ’’پشپا راج‘‘ کے انداز میں جشن
- نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کیلیے بہت بڑا دھچکا ہے، اسکاٹ اسٹائرس
- چین کیلیے پروپیگنڈے کے عوض رقم لینے کا الزام، صحافیوں کے گھروں پر چھاپے
- ایشین گیمز؛ باکسنگ میں میڈل کی پاکستانی امید دم توڑ گئی
- سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت، چالان نقول فراہمی مؤخر
- بخار، زکام، کھانسی کے مریضوں میں اضافہ، شہری فلو ویکسین لگوائیں، ماہرین طب
- ترقیاتی اسکیموں پر پابندی، سندھ فارنزک لیب کی تعمیر کا منصوبہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ
- ستمبر 2023 میں سیمنٹ کی کھپت میں 3.96 فیصد کمی ریکارڈ
- دنیا پاکستانی چاول کی دیوانی، کئی ممالک میں مانگ بڑھ گئی
- آئی سی سی نے فائنل ڈرامے سے بڑا سبق سیکھ لیا
- واٹس ایپ گروپس: فوائد اور نقصانات
- پلاسٹک سے بنی قابلِ تناول ونیلا آئسکریم
- پوڈکاسٹ فیچر کے بعد گوگل کا ایک اور سروس بند کرنے کا اعلان
- زیادہ پانی پینا آپ کو موت کے مُنہ میں بھی لے کے جاسکتا ہے
ایشیاکپ کی ٹکٹوں کیلیے انتظار طول پکڑنے لگا

اے سی سی نے تفصیلات جاری نہیں کیں،10اگست کو آغاز کا امکان۔ فوٹو: فائل
کراچی: ایشیاکپ کی ٹکٹوں کیلیے انتظار طول پکڑنے لگا جب کہ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے کوئی اپ ڈیٹ تاحال سامنے نہیں آئی۔
ایشیاکپ کے انعقاد میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے مگر ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹکٹوں کے حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ جاری نہیں کی گئی، ایشیائی شوپیس ایونٹ کا آغاز 30 اگست کو پاکستان میں ہوگا۔
اس ٹورنامنٹ کے کچھ میچز پاکستانی میدانوں جبکہ زیادہ تر مقابلے سری لنکا میں ہوں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 ستمبر کو کینڈی میں مقابلہ ہوگا جہاں پر تماشائیوں کی گنجائش 35 ہزار ہے، اس میں ہاؤس فل رہنے کی توقع ہے تاہم ٹکٹوں کے اجرا میں تاخیر سے شائقین کی فرسٹریشن میں اضافہ ہونے لگا،انھیں ٹکٹ ملنے پر اپنا سفری پلان فائنل کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’ایشیاکپ شیڈول کے اعلان پر پاکستان نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا‘‘
ایک رپورٹ کے مطابق اے سی سی کی جانب سے ٹکٹوں کے اجرا کا عمل تیز کیا جارہا ہے، 10 اگست تک اس حوالے سے تفصیلات ظاہر کردی جائیں گی، ایشیا کپ میں پاک بھارت معرکے کیلیے دونوں ممالک کے شائقین کی بڑی تعداد میں سری لنکا جانے کا امکان ہے۔
ٹکٹ پریمیئم، اسٹینڈرڈ اور جنرل کیٹیگری میں فروخت کیلیے پیش کیے جائیں گے، پاکستان اور بھارت کے میچ میں ٹکٹوں کی قیمت زیادہ ہوگی۔ سری لنکا کی جانب سے پہلے ہی غیرملکی شائقین کو ٹکٹ ڈالرز میں فروخت کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے، ٹکٹیں آن لائن بھی فروخت کیلیے پیش کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے کم سے کم 2 بار مدمقابل آنے کا امکان ہے، اگر دونوں ٹیمیں فائنل کیلیے کوالیفائی کرتی ہیں تو پھر تیسری بار بھی مقابلہ ہوگا۔ اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کی تیاری کیلیے اس بار ایشیائی شوپیس ایونٹ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ شائقین اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کیلیے بے چین ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔