- مصر؛ تیز رفتار ٹرین میں بچی کی پیدائش
- کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
- کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن
- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
ہریانہ فسادات، مسلمان گھروں پر نمازِ جمعہ ادا کرنے پر مجبور

(مسجد ہریانہ)
ہریانہ: بھارتی ریاست ہریانہ بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے مذہبی جلوس کے دوران پرتشدد تصادم میں مرنے والوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے مختلف علاقوں میں مسلم کش فسادات پھوٹنے کے باعث انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر کے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں نے گھروں پر ہی جمعے کی نماز کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسند ہجوم نے ہریانہ کے شہر گرو گرام کی مسجد پر آدھی رات کو دھاوا بول دیا تھا۔ بلوائیوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور مسجد کو آگ لگا کر مسجد کو بچانے کی کوشش کرنے والے امام کو شہید کر دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ نوح، فرید آباد اور پلوال اضلاع کے ساتھ ساتھ گروگرام ضلع کے سوہنا، پٹودی اور مانیسر سب ڈویژنز میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے 5 اگست تک انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی جبکہ بڑے اجتماعات پر بھی پابندی رہے گی۔
نوح میں مذہبی جلوس کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ اِس افواہ کے پھیلنے کے بعد پیش آیا تھا کہ گائے کے محافظ مونو مانیسر جو کہ بھیوانی قتل کے اہم ملزم ہیں، جلوس میں شرکت کریں گے۔
تاہم مانیسر اس جلوس میں شریک نہیں ہوئے اور بدھ اس نے کو دعویٰ کیا کہ اس کا تشدد یا ہلاکتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت؛ ہندو انتہاپسند ہجوم نے مسجد کوآگ لگا دی، امام شہید
خیال رہے کہ بھیوانی قتل کا معاملہ راجستھان کے دو مسلمان بھائیوں کی موت سے جڑا ہوا ہے، جن کی جلی ہوئی لاشیں فروری میں ہریانہ کے علاقے بھیوانی سے ملی تھیں۔
یاد رہے کہ گروگرام سے متصل نوح میں ایک مذہبی جلوس کے دوران تشدد شروع ہوا تھا۔ وشو ہندو پریشد کے زیر اہتمام برج منڈل جلابھشیک یاترا کو نوجوانوں کے ایک گروپ نے گروگرام-الور قومی شاہراہ پر روک کر جلوس پر پتھراؤ کیا تھا اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی جس کے بعد ریاست ہریانہ کے مختلف علاقوں میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔