مری ایکسپریس وے پر بس اُلٹ گئی، 25 مسافر شدید زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اگست 2023
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے

 اسلام آباد: مری ایکسپریس وے پر بستال موڑ کےقریب بس الٹ گئی، جس سے 25 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق مری سے لاہور جانے والی بس میں70 سے زائد مسافر سوار تھے، جس کے الٹنے سے 28 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 25 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مسافر بس ایکسپریس وے پر بستال موڑ کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹی۔ واقعے کی اطلاع ملتی ہی ریسکیو 1122 کی 5 ایمبولینس گاڑیاں اور ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز   اور دیگر طبی عملہ پہنچا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوئےجن میں سے 3 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد پہنچا کر فارغ کردیا گیا جب کہ 25 شدید زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، جن کا علاج جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔