- مصر؛ تیز رفتار ٹرین میں بچی کی پیدائش
- کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
- کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن
- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
پنجاب میں 7 اگست تک بارشیں ہونگی، دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار
(فوٹو: فائل)
لاہور: پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا جب کہ دریاؤں میں سیلابی صورت حال بھی برقرار ہے۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی۔ اس دوران تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ صوبے کے دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال تاحال برقرار ہے۔
دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ سدھنائی کے مقام پر پانی کی آمد 52040 کیوسک اور اخراج 36840 ہے ۔ ستلج میں سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے ستلج میں سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 76035 اور اخراج 62877 ہے۔
ترجمان کے مطابق ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی آمد 66643اور اخراج 65743ہے ۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جب کہ اس سلسلے میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیلاب اور برسات کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کچی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ اختیار کریں۔
عوام سے کہا گیا ہے کہ دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کو دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔