پاکستانی فلم ’ہم آواز‘ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کیلئے شارٹ لسٹ ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اگست 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ماسکو: پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، فلمساز زینب یونس کی ’ہم آواز‘ روس میں منعقدہ کازان انٹرنیشنل مسلم فلم فیسٹیول کیلئے شارٹ لسٹ ہوگئی۔ 

فیسٹیول کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 44 ممالک کی 700 فلموں میں 10 مختصر فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جس میں ’ہم آواز‘ بھی شامل ہے۔

Devotion

فلم میں زینب نے زاحہ کا کردار کا ادا کیا ہے جو ایک نوجوان صحافی ہیں اور وہ کوئٹہ میں رہ کو لوگوں کی زندگی کے مختلف رنگوں کو اجاگر کرتی ہیں۔

اختر علی نے زاحہ کے والد کا کردار ادا کیا ہے اور وہ اپنی بیٹی کو کوئٹہ شہر کی اصل کہانی نمایاں کرنے پر روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

’ہم آواز‘ شناختی بحران، خاندانی تعلقات اور خوابوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد پر مبنی موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔