کراچی کے حالات ایم کیو ایم کا وزیر داخلہ ہی ٹھیک کرسکتا ہے، ڈاکٹر عبد القدیرخان

عمیر علی انجم  بدھ 7 مئ 2014
کراچی کے حالات ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خرابی کی طرف جارہے ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

کراچی کے حالات ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خرابی کی طرف جارہے ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

کراچی: ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیرخان نے کہاہے کہ حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے ،الیکشن مہم میں جتنے بھی دعوے اور عوام سے وعدے کیے گئے تھے، سب جھوٹے ثابت ہوتے جارہے ہیں۔

نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات ٹھیک ہونے کے بجائے مزیدخرابی کی طرف جارہے ہیں ، ایم کیوایم  کا وزیرداخلہ ہی کراچی کے حالات سنبھال سکتا ہے،میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ کراچی کے حالات اگردرست کرناچاہتے ہیں اورامن وامان قائم کرناچاہتے ہیں توایم کیوایم کووزارت داخلہ دے دی جائے اوراس کے لئے سب سے موزوں رؤف صدیقی  ہیں۔

ڈاکٹرعبدالقدیرخان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اورن لیگ باری باری کھیل رہے ہیں جب پی پی پی بیٹنگ کررہی تھی اس وقت (ن) فیلڈنگ پرتھی اب (ن) لیگ بیٹنگ کررہی ہے توپی پی پی فیلڈ کررہی ہے عوام کو اب یہ گیم سمجھنا ہوگا ورنہ ملک مزید تباہی کی طرف چلاجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔