صدر مملکت نے 3 ترمیمی بلز کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اگست 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 ترمیمی بلز کی منظوری دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے الیکشنز ( دوسری ترمیم) بل، 2023 کی  منظوری دی جس کا مقصد الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ بل 2023 کی بھی منظوری دی جس کا مقصد پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ کا قیام ہے۔

صدر مملکت نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی بل 2023 کی بھی منظوری دی جس کے تحت ایئر پورٹس کے بہتر انتظام، آپریشن اور ترقی اور ایئر ٹرانسپورٹ خدمات میں بہتری کیلئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا قیام ہے۔

صدر مملکت نے تینوں بلز کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔